نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا

پاکستان خبریں خبریں

نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

مزدوروں کی دن رات محنت کی بدولت منصوبہ 120 روز میں مکمل کر لیا گیا

قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ اور ورکرز کی دن رات محنت کی بدولت منصوبہ 120 روز میں مکمل کر لیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا جہاں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔ معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا جبکہ عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور الحمدللہ 31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، پویلین عمارت کو مکمل گرا کر تعمیر کیا گیا جبکہ ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ نئی ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور گرل نصب کی گئی جبکہ شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کر دیے گئے۔ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں۔ ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔Feb 08, 2025 06:55 AMکیویز سے بدترین شکست! چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا آنکھ کُھلیلوئردیر؛ خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، تمام نومولود صحتمندمریخ کے جنوبی حصے پر موجود ان سیاہ دھبوں کی حقیقت کیا ہے؟خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.

قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ اور ورکرز کی دن رات محنت کی بدولت منصوبہ 120 روز میں مکمل کر لیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا جہاں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔ معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا جبکہ عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور الحمدللہ 31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، پویلین عمارت کو مکمل گرا کر تعمیر کیا گیا جبکہ ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ نئی ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور گرل نصب کی گئی جبکہ شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کر دیے گئے۔ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں۔ ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔Feb 08, 2025 06:55 AMکیویز سے بدترین شکست! چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا آنکھ کُھلیلوئردیر؛ خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، تمام نومولود صحتمندمریخ کے جنوبی حصے پر موجود ان سیاہ دھبوں کی حقیقت کیا ہے؟خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News: آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لٹن داس نے خود کو بنگلا دیش کے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دیلٹن داس نے خود کو بنگلا دیش کے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دیچیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے انہیں ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے
مزید پڑھ »

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں ہوگاپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں ہوگاپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے اسپن ٹریک تیار کر لیا گیا ہے۔ میچ کا آغاز صبح 10.30 بجے ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان آج ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی جانب سے پریکٹس بھی کی گئی۔
مزید پڑھ »

سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان ہوگیا، پہلا میچ کس ٹائم شروع ہوگا؟سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان ہوگیا، پہلا میچ کس ٹائم شروع ہوگا؟2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں منعقد ہوگا
مزید پڑھ »

پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیارپی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیارپی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔ شیڈول کے مطابق 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جہاں وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی جہاں صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی جس کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔ تقریب میں اہم ملکی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز شریک ہوں گے۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے شروع ہوگا، پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔ واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھ »

قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب میں چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی متوقعقذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب میں چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی متوقعتفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19فروری سے شروع ہو کر 9مارچ تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری سے سہ ملکی کرکٹ سیریز شروع ہوگی جس میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ میں 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ سیریز کا آخری لیگ میچ 12 فروری اور فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا.
مزید پڑھ »

چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلیا کریاں چار تبدیلیاں کرے گیچیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلیا کریاں چار تبدیلیاں کرے گیآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھ »