نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نڈر لیڈر ثابت، انٹرویو کے دوران زلزلہ آنے پر بالکل نہ گھبرائیں مکمل تفصیل جانیے:
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے خود کو بہادر لیڈر ثابت کر دیا، ٹی وی انٹرویو کے دوران زلزلہ آیا لیکن وہ بالکل نہیں گھبرائیں۔
اینکر نے پوچھا کیا آپ محفوظ ہیں، کیا انٹرویو جاری رکھیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا وہ محفوظ جگہ پر ہیں۔ نیوزی لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 تھی اور اس کا مرکز دارالحکومت ولنگٹن سے 90 کلو میٹر شمال کی طرف تھا۔ واضح رہے کہ جسنڈا آرڈن نیوزی لینڈ کی ہردلعزیز خاتون لیڈر ہیں، گزشتہ برس کرائسٹ چرچ واقعے میں ایک آسٹریلوی شدت پسند نے 2 مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جس پر جسنڈا آرڈن نے مسلم کمیونٹی کا بھرپور ساتھ دیا اور حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بہترین اقدامات کئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا عید کے موقع پر مبارک باد کا خصوصی پیغام جاری
مزید پڑھ »
پی کے 8303 سے پہلے ماضی کا وہ وقت جب پی آئی اے کا پائلٹ لینڈنگ گیئر کھولنا بھول گیا، جہاز نے لینڈ کیسے کیا؟ حیران کن واقعہکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالفطر سے صرف دو روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 8303 کو پیش آنے والے حادثے نے پوری قوم کو ہلا
مزید پڑھ »
8۔5 شدت کا زلزلہ، جیسنڈا نے انٹرویو جاری رکھانیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ثابت قدمی کی اعلیٰ مثال قائم کردی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا عید کے موقع پر مبارک باد کا خصوصی پیغام جاری
مزید پڑھ »