انڈیا کی پولیس نے منگل کی صبح مبینہ طور پر چین سے فنڈ حاصل کرنے کے الزام میں ’نیوز کلک‘ نامی خبر رساں پورٹل سے منسلک مختلف افراد کے گھروں میں چھاپے مارے ہیں۔
دلی اور ممبئی میں پولیس نے صبح چھ بجے کے قریب 35 مقامات پر چھاپے مارے جس کی اطلاعات اس پورٹل سے منسلک صحافیوں نے سوشل میڈیا پر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کاروائیاں انڈیا میں دہشت گردی کے خلاف سخت قانون ’یو ای پی اے‘ کے تحت کی جا رہی ہیں۔ایک جانب جہاں ناقدین نے ان چھاپوں کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا وہیں انڈین حکومت نے اس اقدام کا دفاع کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسیوں کا مبینہ طور پر الزام تھا کہ نیوز پورٹل کو چین سے منسلک اداروں سے تقریباً 38 کروڑ روپے کی رقم ملی تاہم دلی ہائی کورٹ نے نیوز کلک کے پروموٹرز کو گرفتاری سے تحفظ دیا تھا اور یہ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔
دیگر افراد میں این ڈی ٹی وی نیوز چینل کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر انندوئے چکرورتی، تحقیقاتی صحافی پرنجوئے گوہا ٹھاکرتا اور سینئر صحافی ارملیش شامل ہیں جبکہ سماجی کارکن تیستا سیتلواد کے گھر پر بھی ممبئ میں چھاپے مارے گئے۔ رواں سال کے آغاز میں انڈین ٹیکس حکام نے بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی بھی لی تھی اور ملک میں کاروباری معاملات کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ دلی اور ممبئی میں ہونے والی اس کارروائی سے چند ہفتے قبل بی بی سی نے برطانیہ میں ایک ڈاکومینٹری جاری کی تھی جس میں موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات فسادات سے جڑے کردار پر بات کی گئی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ویویک اوبرائے سے فراڈ کرنے والا سابق بزنس پارٹنر گرفتارسنجے ساہا پر الزام ہے کہ اس نے بزنس کے نام پر اداکار سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم بٹوری اور اسے ذاتی کاموں کیلئے استعمال کیا
مزید پڑھ »
اقتصادی جائزہ: آئی ایم ایف کی ٹیم اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گیاسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے اقتصادی جائزے کے لیے اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
مزید پڑھ »