نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس چارج کرنے کیخلاف درخواست پر اہم پیش رفت، ایڈمنسٹریٹر ذاتی حیثیت میں طلب
نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس چارج کرنے کیخلاف درخواست پر اہم پیش رفت، ایڈمنسٹریٹر ذاتی حیثیت میں طلبmail اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس چارج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ فیس کس قانون کے تحت چارج کی جا رہی ہے، جبکہ عدالت نے ایم سی آئی ایڈمنسٹریٹر کو پیر کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور ایم سی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل ذوہیب گوندل اور حضرت یونس پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیو بلیو ایریا میں کمرشل مارکیٹس، کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرز اور ریسٹورنٹس واقع ہیں، تاہم ایم سی آئی سروس روڈ استعمال کرنے پر 100 روپے فیس وصول کر رہی ہے۔ درخواست کے مطابق یہ پارکنگ فیس نہیں بلکہ سروس روڈ استعمال کرنے والے ہر شخص سے وصول کی جا رہی ہے، جبکہ اس کے بدلے میں کوئی سہولت یا سروس بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیو بلیو ایریا میں داخلے کے لیے فیس کا نفاذ اعلیٰ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا ایم سی آئی کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔گلگت بلتستان میں خواتین ووٹرز کا وزن بڑھ گیا، متعدد حلقوں میں نتائج پر اثر انداز ہوں گیپاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس چارج کرنے کیخلاف درخواست پر اہم پیش رفت، ایڈمنسٹریٹر ذاتی حیثیت میں طلبmail اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس چارج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ فیس کس قانون کے تحت چارج کی جا رہی ہے، جبکہ عدالت نے ایم سی آئی ایڈمنسٹریٹر کو پیر کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور ایم سی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل ذوہیب گوندل اور حضرت یونس پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیو بلیو ایریا میں کمرشل مارکیٹس، کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرز اور ریسٹورنٹس واقع ہیں، تاہم ایم سی آئی سروس روڈ استعمال کرنے پر 100 روپے فیس وصول کر رہی ہے۔ درخواست کے مطابق یہ پارکنگ فیس نہیں بلکہ سروس روڈ استعمال کرنے والے ہر شخص سے وصول کی جا رہی ہے، جبکہ اس کے بدلے میں کوئی سہولت یا سروس بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیو بلیو ایریا میں داخلے کے لیے فیس کا نفاذ اعلیٰ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا ایم سی آئی کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔گلگت بلتستان میں خواتین ووٹرز کا وزن بڑھ گیا، متعدد حلقوں میں نتائج پر اثر انداز ہوں گیپاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔




