لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ کے بعد میاں میر میں واقع لیگی عہدیدار
میاں رضا کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل میں نیا موڑ سامنے آ گیا۔ ہم نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے علاقہ پولیس کی مدد سے میاں رضا کے ڈیرے پر چھاپہ جج ارشد ملک کیس میں تفتیش کے سلسلہ میں مارا۔قانونی مشیر محمد مظاہر نے کہا کہ مجھے برطانیہ سے میاں رضا اور ان کی اہلیہ نے فون پر چھاپے سے متعلق آگاہ کیا۔ جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر مجھے بیرونی اور اندرونی تالے ٹوٹے ہوئے ملے۔انہوں نے کہا کہ میاں رضا کی رہائش گاہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ، کمپیوٹر اور...
پولیٹیکل سیکرٹریٹ سمیت رہائشی کمروں کے تالے بھی توڑ کر ریکارڈ اور ضروری سامان سیکیورٹی ادارے کے اہلکار لے گئے ہیں۔محمد مظاہر نے کہا کہ جج ارشد ملک کیس کے ساتھ میرے کلائنٹ میاں رضا اور ان کی اہلیہ سلمٰی رضا کو جوڑا جا رہا ہے جبکہ ہمیں اس کارروائی سے متعلق کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بیان دینے کے لیے میرے کلائنٹ کو ماضی میں فون کالز موصول ہوتی رہی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایف آئی اے کامسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ پرچھاپہwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »
ایف آئی اے کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ایف آئی اے کا (ن) لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ - ایکسپریس اردوحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عطا اللہ تارڑ
مزید پڑھ »
ایف آئی اے کا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ،مسلم لیگ ن کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیاایف آئی اے کا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ،مسلم لیگ ن کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا FIA pmln_org president_pmln Secretariat Raid
مزید پڑھ »
مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل رہا ہو گئےمسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایل این جی کیس میں گرفتار نون لیگی رہنمامفتاح اسماعیل کوضمانت پررہاکرنےکی روبکارجاری کی گئی،روبکار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
مزید پڑھ »