حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 323 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اوپنر وکرم جیت سنگھ کو میٹ ہینری نے 12 رنز پر بولڈ کیا، تیجا ندامنرو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سیبرنڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میٹ ہینری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اوپنر ول ینگ نے 70 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، راچن رویندرا 51 اور کپتان ٹام لیتھم 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ڈیرل مچل نے 48 رنز بنائے جبکہ مچل سینٹنر نے 17 گیندوں پر 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔نیدرلینڈز کی جانب سے وین ڈر مروو، آریان دت اور وین میکرین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ ریگولر کیوی کپتان کین ولیمسن آج کا میچ بھی نہیں کھیل رہے ہیں اور اس میچ میں بھی قیادت کے فرائض ان کے نائب وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم انجام دے رہے ہیں جب کہ گروئن انجری کا شکار وین بیک کی ڈچ ٹیم کو خدمات...
رواں ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی جب کہ نیدر لینڈ پاکستان سے میچ ہار چکا ہے۔ٹام لیتھم ، ڈیون کانوے، ول ینگ، ریچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارچ چیمپن، مچل سینٹر، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹرینٹ بولٹ۔اسکاٹ ایڈورڈ ، وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمن، بیس ڈی لیڈے، تیجا نیدامنرو، سائبرانڈ اینگل اور ریلوف وین ڈر، ریان کلین، آریان دت، پال وین...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو باآسانی شکست دے دیحیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 323 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 323 رنز کا ہدف دیدیاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 323 رنز کا ہدف دے دیا۔ حیدر آباد میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ کیویز کی طرف سے اوپنر ڈیون کانوے 32، ول ینگ 70، رچن رویندرا 51، ٹام لیتھم 53 اور ڈیرل مچل 48 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے گیلن فلپ 4 اور مارک چیمپ مین 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹر 36 اور میٹ ہنری 10 رن
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا نیدرلینڈز کو 323 رنز کا ہدفنیوزی لینڈ ںے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دینیودہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو102رنز سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنائے جس
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دیورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو102رنز سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹی
مزید پڑھ »