ورلڈ کپ تقریب، جنوبی افریقی کپتان نے اپنے سونے کی ذمے داری کس پر ڈال دی؟

پاکستان خبریں خبریں

ورلڈ کپ تقریب، جنوبی افریقی کپتان نے اپنے سونے کی ذمے داری کس پر ڈال دی؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 63%

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیموں کے کپتانوں کی ملاقات کی افتتاحی تقریب میں جنوبی افریقی کپتان تیمبا باوما کی اپنی سوتی ہوئی تصویر پر دلچسپ موقف سامنے آیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل گزشتہ روز احمد آباد میں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کی ملاقات کی تقریب ہوئی جس میں جنوبی افریقی کپتان تیمبا باوما کو سوتے دکھایا گیا جس پر ان کا دلچسپ موقف سامنے آیا ہے اور انہوں نے تقریب میں خود کو سوتا دکھانے کا ذمے دار کیمرہ مین کو قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ روز احمد آباد میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کے کپتانوں کی ملاقات کی تقریب ہوئی جسمیں ایک تصویر نے شائقین کرکٹ کی توجہ سمیٹ لی اور وہ فوری طور پر وائرل بھی ہوگئی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بائیں جانب بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ تقریب میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔ ان کے برابر میں سری لنکن کپتان ہیں۔ دائیں جانب بھارتی کپتان اور کیوی کپتان ہیں جو سب بنگلہ کپتان کی باتوں کو توجہ سے سن رہے ہیں لیکن درمیان میں بیٹھے جنوبی افریقی کپتان اس موقع پر دنیا و مافیہا سے بے خبر سوتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس تصویر میں جنوبی افریقی کپتان تیمبا باوما کو تقریب سے بے خبر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر وائرل ہوتے ہی اس پر دلچسپ تبصرے بھی شروع ہوگئے جس کے بعد بالآخر پروٹیز کپتان کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے جس نے شائقین کو مزید حیران کر دیا ہے۔ ٹیمبا باوما نے اپنی اس وائرل تصویر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ سو نہیں رہے تھے بلکہ اس کی ذمے داری کیمرے کے غلط زاویے پر عائد ہوتی ہے جس کے گمراہ کن زاویے سے یہ تاثر ملا جیسے کہ میں سو رہا تھا جب کہ میں سو نہیں رہا تھا۔واضح رہے کہ ٹیمبا باوما ون ڈے ورلڈ کپ میں پہلی بار جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ پروٹیز میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز ہفتہ 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے کرے...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کیا کپتانوں کی پریس کانفرنس میں جنوبی افریقہ کے کپتان واقعی سو رہے تھے؟احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کپتانوں کی ملاقات میں جنوبی افریقا کے کپتان سوتے ہوئے پائے گئے۔جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان
مزید پڑھ »

ورلڈکپ کے آغاز سے ایک دن قبل آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دیدبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ورلڈ کپ 2023 کے دوران آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں میں بدستور
مزید پڑھ »

وارم اپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو شکست دے دینئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےسنتالیسویں اوور
مزید پڑھ »

ورلڈ کپ سے قبل تمام کپتانوں کی تقریب ملاقات، بابر اعظم کی چارٹرڈ طیارے سے آمدورلڈ کپ سے قبل تمام کپتانوں کی تقریب ملاقات، بابر اعظم کی چارٹرڈ طیارے سے آمدویڈیو دیکھیں
مزید پڑھ »

ورلڈ کپ سے قبل تمام کپتانوں کی تقریب ملاقات، بابر اعظم کی چارٹرڈ طیارے سے آمدورلڈ کپ سے قبل تمام کپتانوں کی تقریب ملاقات، بابر اعظم کی چارٹرڈ طیارے سے آمدویڈیو دیکھیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 04:39:59