وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات مکمل تفصیل جانیے:
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور معید یوسف کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ بھی کیا۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایل او سی اور مظفرآباد کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی جس میں 5 اگست کو یوم استحصال کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پوری پاکستانی قوم، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔
سیکٹر چری کوٹ کے دورے کے موقع پر وزیردفاع پرویز خٹک اور معید یوسف بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پر عسکری حکام کی طرف سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی گئی۔ وزیر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی عظمت، ہمت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت جو مرضی فیصلے کر لے کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا پوری قوم کشمیریوں کی جوانمردی اور بہادری پر فخر کرتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کشمیریوں نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد کردیے، وزیر خارجہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، وزیر خارجہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
بھارت کے حالات گھمبیر، امت شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا، ایک وزیر ہلاکنئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے مہلک وبا کا شکار ہوگئےنئی دہلی : بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کا شکار ہوگئے۔
مزید پڑھ »
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبر آگئینئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبر آگئی جبکہ تامل ناڈو کے گورنر بھی عالمی موذی وبا کا شکار ہو گئے
مزید پڑھ »
ترک صدر کا وزیر اعظم عمران خان و صدرمملکت سے ٹیلیفونک رابطہ - Aaj.tv
مزید پڑھ »