اسلام آباد: (دنیا نیوز) نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ سلیکٹڈ وزیراعظم بے نقاب ہو گئے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ معاملہ عمران خان کا نیا یوٹرن ہے جبکہ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی شہریت والے مشیروں اور وزیروں سے استعفیٰ لیں۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی دہری شہریت پر اپوزیشن کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر کئی سوالات اٹھاتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے معاملے کو انتہائی حساس اور وزیراعظم کا نیا یوٹرن قرار دے دیا۔ نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ امریکی شہری معید یوسف کو قومی سلامتی سمیت حساس معاملات تک رسائی دینا انتہائی تشویشناک ہے۔ ندیم بابر کے پٹرولیم کمپنیز میں شیئرز مفادات کا تصادم ہے۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم بے نقاب ہو چکے ہیں۔ شیری رحمان نے بھی وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان ماضی میں دہری شہریت کے حامل کابینہ ارکان کی سخت مخالفت کرتے تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا دہری شہریت کے لوگ نیا پاکستان بنا رہے ہیں؟ اگر وزیراعظم کو معلوم نہیں تھا تو یہ مزید تشویش کی بات ہے۔
ادھر نواز لیگ نے غیر ملکی شہریت رکھنے والے مشیروں اور وزیروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب! آپ نے کہا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ دہری شہریت والے مستقبل کے فیصلے بھی کریں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ جس کے پاس دوسری ملک کا پاسپورٹ ہو، اسے پارلیمان میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فرانس کا امریکا سے لیبیا پر اسلحہ کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا مطالبہفرانسیسی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز کرائی گئی اس امریکی یقین دہانی کو مسترد کردیا کہ لیبیا پر اقوام متحدہ کے اسلحے کی پابندی کے نفاذ کے لیے قائم کردہ یورپی
مزید پڑھ »
مریم اورنگزیب کا غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں اور وزیروں کی برطرفی کا مطالبہمریم اورنگزیب کا غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں اور وزیروں کی برطرفی کا مطالبہ Lahore pmln_org Demands Resignations PTIofficial Ministers Advisors Holding Dual Nationality GOPunjabPK
مزید پڑھ »
مقبول آسٹریلوی وزیراعظم کا تختہ الٹنے کے پیچھے کس کا ہاتھ؟مورخ جینی ہاکنگ نے برطانوی شاہی محل کے پراسرار خطوط سامنے لاکر کئی سال پرانے راز پر سے پردہ اٹھا دیا۔
مزید پڑھ »
صدر،وزیراعظم کا حق خودارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کےعزم کا اعادہصدر،وزیراعظم کا حق خودارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کےعزم کا اعادہ ArifAlvi pid_gov ImranKhanPTI
مزید پڑھ »
تبدیلی کی افواہیں مسترد، وزیراعظم کا عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار - ایکسپریس اردوپنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار ہی رہیں گے، وزیراعظم نے واضح کردیا
مزید پڑھ »