اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا ہے۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترک صدر نے عمران خان سے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا اور ترک عوام کی جانب سے مشکل وقت میں ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال میں قرضوں میں ریلیف پر ترکی کے عالمی کردار، اور معاشی مسائل پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ استحکام کے لیے قرضوں میں ریلیف کے لیے جامع اور قابل عمل منصوبے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق بھی بریفنگ دی اور انسانیت سوز سلوک کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری ڈبل لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ترک صدر نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ یہ یقین دہانی رجب طیب اردوان نے اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران...
صدر اردوان نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ صدر علوی نے بھی صدر اردوان اور ترکی کے عوام کو عید کی دلی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس کی وبا کے موجودہ چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم، صدر مملکت اور آرمی چیف کی قوم کو عید الفطر کی مبارکبادلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر آج مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جاری ہے جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان، صدر مملکت عارف علوی
مزید پڑھ »
محکمہ موسمیات نے عید کی چھٹیوں پر گرم موسم رہنے کی نوید سنادی۔محکمہ موسمیات نے عید کی چھٹیوں پر گرم موسم رہنے کی نوید سنادی۔ Pakistan Weather HotWeather EidUlFitr EidHolidays Temperature Rain pid_gov metoffice MoIB_Official zartajgulwazir
مزید پڑھ »
صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کے موقع پر مبارک بادصدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کے موقع پر مبارک باد PMImranKhan ArifAlvi Pakistan EidUlFitr CoronaVirus PrecautionaryMeasures pid_gov MoIB_Official ArifAlvi ImranKhanPTI PTIofficial
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نڈر لیڈر ثابت، انٹرویو کے دوران زلزلہ آنے پر بالکل نہ گھبرائیں
مزید پڑھ »
عثمان بزدار نے نماز عید الفطر وزیراعلیٰ آفس میں ادا کی، ملکی ترقی کیلئے دعائیںعثمان بزدار نے نماز عید الفطر وزیراعلیٰ آفس میں ادا کی، ملکی ترقی کیلئے دعائیں UsmanBuzdar EidUlFitr Prayer pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK UsmanAKBuzdar
مزید پڑھ »
بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا: وزیر خارجہملتان: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
مزید پڑھ »