وزیر اعلی کا قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ -
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بی اے پی، پی ٹی آئی ، اے این پی ، ایچ ڈی پی، بی این پی عوامی اور جے ڈبلیو پی کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس میں سینیٹ میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا خیرمقدم کیا گیا جب کہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں بھی بلوچستان کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور ساتھ ہی قومی اسمبلی میں صوبے کی نشستوں میں اضافہ کی قراردار بلوچستان اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کی ایک اہم وجہ قومی اسمبلی میں محدود نمائندگی ہے جب کہ اس مسائل کا حل قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافے سے ممکن ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی جی سندھ کا حیدرآباد میں پولیس افسران کی سرپرستی میں جرائم کا نوٹس
مزید پڑھ »
سندھ میں بھی کرونا کا زور ٹوٹ گیا چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقالسندھ میں بھی کرونا کا زور ٹوٹ گیا، چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقال SindhGovt CoronavirusPakistan COVID19Pakistan SyedMuradAliShah CoronaCases Cured OneDeath
مزید پڑھ »
اسکولز کب کھولے جائیں گے؟ وزیر تعلیم نے قومی اسمبلی میں بتا دیا -اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر 15 ستمبر سے اسکولز کھولے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرد علاقوں میں اسکولز نہ کھلنےکیخلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا، قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس عظمیٰ ریاض نے پیش کیا۔ عظمیٰ ریاض نے کہا کہ نجی اسکولز …
مزید پڑھ »