وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، وعدوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی expressnews
وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے درمیان پیرس میں آج تیسری ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے عزم کو دہرایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے پیرس میں لندن روانگی سے پہلے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔ پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی تمام کمٹمنٹس کو پورا کرنے کا جذبہ اور عزم رکھتا ہے، پاکستان کو شدید معاشی چیلنجز سے نکلنے میں دنیا کی معاونت کی قدر کرتے ہیں، سیلاب نے معاشی مشکلات کو مزید مشکل بنایا لیکن پاکستان نے اس کے باوجود اپنے عوام کو ریلیف دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ریلیف ملنا ان کا حق ہے، معاشی مشکلات نے عوام کو بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا کیا جو ان کی برداشت سے باہر ہے، عوام کے ریلیف اور معاشی حقائق کے درمیان توازن چاہتے ہیں، معیشت کو واپس گروتھ کے راستے پر لانا آئی ایم ایف اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چار سال کی معاشی بدحالی کی بحالی کے لئے ناگزیر اقدامات لینا ہوں گے، معاشی بحالی سے آئی ایم ایف اہداف کو بہتر طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان ہمیشہ کی طرح عالمی برداری کے ساتھ اپنے عزم اور وعدوں...
آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان کے لئے عزم کو سراہا اور کہا کہ آپ نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی لیکن آپ بہتری لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف کا یہ والا پروگرام تو ہاتھ سے گیا! اب کیا ہوگا؟وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام تر شرائط پوری کرنے اور بجٹ پیش کرنے کے باوجود پاکستان کو قرض کی فراہمی کا معاملہ کھٹائی
مزید پڑھ »
شہباز شریف کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے اہم ملاقاتشہباز شریف کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے اہم ملاقاتوزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا سے پیرس میں ملاقات کی اس موقع پر پاکستان کے کیے قرض پروگرام سے متعلق اہم امور زیر غور
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور، پاکستان سے معاہدےکا اعلان جلد متوقعوزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں رابطوں اور ملاقاتوں سے بریک تھرو ہوا ہے، ذرائع مزید پڑھیے:
مزید پڑھ »
وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کا احوال بتا دیاوزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کا احوال بتا دیا ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
بڑا بریک تھرو : آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کا امکاناسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر غور کرنا شروع کردیا ہے ، جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
شہباز شریف کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے اہم ملاقاتپیرس : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا سے پیرس میں ملاقات کی اس موقع پر پاکستان کے کیے قرض پروگرام سے متعلق اہم امور زیر غور آئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات لندن روانگی سے قبل مجموعی طور […]
مزید پڑھ »