وزیر اعظم کرونا وائرس کا شکار

پاکستان خبریں خبریں

وزیر اعظم کرونا وائرس کا شکار
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

ماسکو:وزیر اعظم کرونا وائرس کا شکار ARYNewsUrdu coronavirus

ماسکو: روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستین نے صدر ولادی میر پیوٹن کو بتایا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میشوستین نے جمعرات کے روز روسی صدر سے ویڈیو کانفرنس پر رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے روسی صدر کو مشورہ دیا کہ ڈپٹی پرائم منسٹر اینڈری بیلوسو کو اُن کی جگہ قائم مقام وزیر اعظم تعینات کردیا جائے تاکہ ملکی امور اچھے سے چلتے رہیں۔ انہوں نے اپنا عہدے سے عارضی طور پر دستبرادری کا اعلان بھی کیا۔روسی صدر نے وزیر اعظم کی تجویز اور مشورے کو احسن قرار دیتے ہوئے اینڈی بیلو سو کو قائم مقام وزیراعظم تعینات کردیا۔

رپورٹ کے مطابق روس میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 6 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار سے زائد مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ روس کی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں پانچ ہفتے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں پر ہی محدود رہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روس کی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے بھی ملک کی معیشت تنزلی کی طرف چل پڑی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیاایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا
مزید پڑھ »

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیاایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیاایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا وائرس کادوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا Coronavirus FaisalEdhi Tests Positive Second Time edhiifaisal COVID19Pandemic COVID2019 CoronaInPakistan CoronavirusPandemic pid_gov STAYHOME PakistanFightsCorona
مزید پڑھ »

وزیر اعلیٰ پنجاب کرونا وائرس کے حوالے سے تمام آپشنز استعمال کر رہے ہیں: فیاض چوہانوزیر اعلیٰ پنجاب کرونا وائرس کے حوالے سے تمام آپشنز استعمال کر رہے ہیں: فیاض چوہانفیاض چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کرونا وائرس کے حوالے سے تمام آپشنز استعمال کر رہے ہیں، جدید دور کی مشکلات کا حل نت نئے طریقوں سے ہی ممکن ہے۔
مزید پڑھ »

کویت کا او آئی سی سے بھارت میں اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہکویت کا او آئی سی سے بھارت میں اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہکویت: کویت نےاسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) سے بھارت میں اسلامافوبیا کا نوٹس لینےکامطالبہ کردیا اورکہا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائے۔
مزید پڑھ »

کوئٹہ: ایف بی آر کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیاکوئٹہ: ایف بی آر کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیاکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے
مزید پڑھ »

کوئٹہ: ایف بی آر کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیاکوئٹہ: ایف بی آر کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیاکوئٹہ: ایف بی آر کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-01 23:04:28