وزیر ہوابازی کا حادثے کی شفاف تحقیقات کا وعدہ تفصیلات جانئے: DailyJang
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کراچی میں پی آئی اے کے مسافر طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق سامنے لائےجائیں گے، حادثے کی جلد از جلد شفاف انکوائری ہوگی، کوشش ہے رپورٹ تین ماہ میں آجائے، کریش لینڈنگ ہوئی ہے تو ذمہ دار سامنے آنے چاہئیں۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کے ہمراہ کراچی میں پر کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ طیارہ حادثے میں سول آبادی میں جہاز گرا ہے، جو گھر متاثر ہوئے ان کی مرمت بھی کرائیں گے، جہاز گرنے سے آبادی میں جو مالی نقصان ہوا اس کا ازالہ کریں گے۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ طیارے کا بلیک باکس انویسٹی گیشن ٹیم کے سپرد کر دیا گیا ہے، جبکہ میرا اس تحقیقات سےصرف اتنا تعلق ہوگا کہ جو دستاویز مانگی جائے وہ دے دوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی، گلگت، چترال سمیت تین حادثے ہوچکے ہیں، اگرتحقیقاتی رپورٹ نہ آئیں تو ہماری اور اداروں کی بھی کمزوری ہے۔ غلام سرورنے کہا کہ جس کمپنی نے یہ طیارہ بنایا، جرمنی فرانس سے ٹیمیں آئیں گی، ایئرفورس کے ماہرین سے بھی مدد لی جائے گی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ کوشش ہوگی تین ماہ میں تحقیقات مکمل ہوں، سی ای او سمیت میری بھی ذمہ داری ہے، خود کو احتساب کے لئے پیش کروں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی اے اے گورنمنٹ کا ادارہ ہے، اس میں ایئرفورس کے ذمہ دار افسران شامل ہیں، جائے حادثہ پر گھر تباہ ہوئے انہیں بھی معاوضہ دیا جائے گا۔ غلام سرور نے کہا کہ حال ہی میں گلگت فوکر حادثہ، چترال حادثہ ہوا، ان حادثوں کی رپورٹ میں تاخیر کا شکار ہونا انصاف نہ ہونے کے مترادف ہے۔ عذرا پیچوہو نے کہا کہ اب تک 19 میتیں شناخت کے بعد ورثا کےحوالےکی جاچکی ہیں اور 97 میتوں کے ڈی این اے لیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئربس کمپنی اپنی الگ تحقیقات کرے گی، تین ماہ میں اس حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے لانے کی کوشش ہوگی جبکہ اس حادثے کی رپورٹ کو کم سے کم وقت میں سامنے لایا جائے گا۔غلام سرور خان نے کہا کہ پاک فوج، سویلین اداے میڈیا کا اہم کردار ہے، ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ اپنی بساط کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی جتنی ممکن ہوسکا امداد کریں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر امدادی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کی ہے۔قومی خبریں سے مزید.
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کراچی میں پی آئی اے کے مسافر طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق سامنے لائےجائیں گے، حادثے کی جلد از جلد شفاف انکوائری ہوگی، کوشش ہے رپورٹ تین ماہ میں آجائے، کریش لینڈنگ ہوئی ہے تو ذمہ دار سامنے آنے چاہئیں۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کے ہمراہ کراچی میں پر کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ طیارہ حادثے میں سول آبادی میں جہاز گرا ہے، جو گھر متاثر ہوئے ان کی مرمت بھی کرائیں گے، جہاز گرنے سے آبادی میں جو مالی نقصان ہوا اس کا ازالہ کریں گے۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ طیارے کا بلیک باکس انویسٹی گیشن ٹیم کے سپرد کر دیا گیا ہے، جبکہ میرا اس تحقیقات سےصرف اتنا تعلق ہوگا کہ جو دستاویز مانگی جائے وہ دے دوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی، گلگت، چترال سمیت تین حادثے ہوچکے ہیں، اگرتحقیقاتی رپورٹ نہ آئیں تو ہماری اور اداروں کی بھی کمزوری ہے۔ غلام سرورنے کہا کہ جس کمپنی نے یہ طیارہ بنایا، جرمنی فرانس سے ٹیمیں آئیں گی، ایئرفورس کے ماہرین سے بھی مدد لی جائے گی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ کوشش ہوگی تین ماہ میں تحقیقات مکمل ہوں، سی ای او سمیت میری بھی ذمہ داری ہے، خود کو احتساب کے لئے پیش کروں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی اے اے گورنمنٹ کا ادارہ ہے، اس میں ایئرفورس کے ذمہ دار افسران شامل ہیں، جائے حادثہ پر گھر تباہ ہوئے انہیں بھی معاوضہ دیا جائے گا۔ غلام سرور نے کہا کہ حال ہی میں گلگت فوکر حادثہ، چترال حادثہ ہوا، ان حادثوں کی رپورٹ میں تاخیر کا شکار ہونا انصاف نہ ہونے کے مترادف ہے۔ عذرا پیچوہو نے کہا کہ اب تک 19 میتیں شناخت کے بعد ورثا کےحوالےکی جاچکی ہیں اور 97 میتوں کے ڈی این اے لیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئربس کمپنی اپنی الگ تحقیقات کرے گی، تین ماہ میں اس حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے لانے کی کوشش ہوگی جبکہ اس حادثے کی رپورٹ کو کم سے کم وقت میں سامنے لایا جائے گا۔غلام سرور خان نے کہا کہ پاک فوج، سویلین اداے میڈیا کا اہم کردار ہے، ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ اپنی بساط کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی جتنی ممکن ہوسکا امداد کریں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر امدادی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کی ہے۔قومی خبریں سے مزید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالے قومی ایئرلائن کے طیارے میں پہلے ہی فنی خرابی کا انکشافکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے
مزید پڑھ »
قومی کھلاڑیوں کا طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارلاہور: (دنیا نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم، شعیب ملک، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
سعید غنی کا حادثے کی جگہ کا دورہ، ریسکیو کا جائزہوزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر فوری طور پر جائے حادثہ پہنچا ہوں، سعید غنی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
بھارتی وزیراعظم کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار - ایکسپریس اردوجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، نریندرا مودی
مزید پڑھ »
طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، وزیر اعظم کا عالمی رہنماؤں سے اظہار تشکروزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر سے طیارہ حادثے پر افسوس کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan PIAPlaneCrash
مزید پڑھ »




