آزاد کشمیر میں وزیراعظم فیصل راٹھور اور سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ ممتاز آباد میں درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد افراد پر سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر قابل اعتراض مواد نشر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور اور سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر نازیبا اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر مرتضیٰ شریف میر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ تھانہ ممتاز آباد میں درج کیا گیا ہے جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد افراد پر سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر قابل اعتراض مواد نشر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین میر قمر دین قمر کی تصویر استعمال کرتے ہوئے مبینہ کردار کشی کے معاملے پر بھی قانونی کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ مختلف سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی فرد کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ واقعے کے بعد علاقے میں اس بحث نے زور پکڑ لیا ہے کہ آیا قانون کا اطلاق تمام شہریوں پر یکساں انداز میں ہو رہا ہے یا نہیں۔ بعض حلقوں کا مؤقف ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بااثر شخصیات اور عام شہریوں کے لیے ایک ہی قانونی معیار اپنانا ضروری ہے۔ ادھر عوامی ایکشن کمیٹی حویلی نے اپنے بعض ارکان کے خلاف مقدمات درج ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کا استعمال سیاسی بنیادوں پر نہیں ہونا چاہیے۔ کمیٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام معاملات کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ توہین، کردار کشی اور نفرت انگیز مواد کے معاملات میں قانون کی غیرجانبدار عملداری ہی عوام کے اعتماد کو مضبوط بنا سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں خواتین ووٹرز کا وزن بڑھ گیا، متعدد حلقوں میں نتائج پر اثر انداز ہوں گیپاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور اور سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر نازیبا اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر مرتضیٰ شریف میر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ تھانہ ممتاز آباد میں درج کیا گیا ہے جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد افراد پر سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر قابل اعتراض مواد نشر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین میر قمر دین قمر کی تصویر استعمال کرتے ہوئے مبینہ کردار کشی کے معاملے پر بھی قانونی کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ مختلف سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی فرد کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ واقعے کے بعد علاقے میں اس بحث نے زور پکڑ لیا ہے کہ آیا قانون کا اطلاق تمام شہریوں پر یکساں انداز میں ہو رہا ہے یا نہیں۔ بعض حلقوں کا مؤقف ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بااثر شخصیات اور عام شہریوں کے لیے ایک ہی قانونی معیار اپنانا ضروری ہے۔ ادھر عوامی ایکشن کمیٹی حویلی نے اپنے بعض ارکان کے خلاف مقدمات درج ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کا استعمال سیاسی بنیادوں پر نہیں ہونا چاہیے۔ کمیٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام معاملات کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ توہین، کردار کشی اور نفرت انگیز مواد کے معاملات میں قانون کی غیرجانبدار عملداری ہی عوام کے اعتماد کو مضبوط بنا سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں خواتین ووٹرز کا وزن بڑھ گیا، متعدد حلقوں میں نتائج پر اثر انداز ہوں گیپاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور مبنیہ طور پر قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا




