وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 29 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 68%

PMImranKhan PMIKinSaudia

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات جدہ میں ہوئی۔ ملاقات میں تمام شعبوں میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں۔ جس میں دوطرفہ،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پراتفاق کیا اور تمام شعبوں میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئےملازمت کے مواقع بڑھانے پر زور دیتے ہوئے گرین سعودی عرب اورگرین مشرق وسطی کے اقدامات کو سراہا جبکہ ولی عہد کے ویژن اور دس بلین ٹری سونامی پروگرام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-03-14 20:06:50