وزیر اعظم کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت: حکومت اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی راہ کیسے نکل سکتی ہے؟

پاکستان خبریں خبریں

وزیر اعظم کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت: حکومت اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی راہ کیسے نکل سکتی ہے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 98 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 42%
  • Publisher: 59%

بدھ کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ تحریک انصاف نے جواب میں حکومت کے سامنے شرائط کی ایک فہرست رکھ دی ہے۔ اب کیا یہ معاملہ آگے بڑھ سکے...

وزیر اعظم کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت: حکومت اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی راہ کیسے نکل سکتی ہے؟پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر مفاہمت، مذاکرات، مل کر چلنے اور ملکی مسائل کے حل کے لیے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنے کی باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’میں ان کی خدمت میں یہ عرض کروں گا، آئیں بیٹھیں، ملک کی خوشحالی کے لیے، پاکستان کی بہتری کے لیے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔‘ ’میں نے دوبارہ اپنی پیشکش دہرائی کہ آئیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ پھر ایسے نعرے بلند ہوئے، جن کا ذکر کرنا اس ایوان کی توہین ہے۔‘ عمر ایوب کا کہنا تھا ’میں فارم 47 کے وزیراعظم کو کہنا چاہتا ہوں کہ بات تب ہو گی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا، بات تب ہو گی جب میرے قیدی باہر آئیں گے، یہ ایوان اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہو گا۔‘

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باہر بھی آ جائیں گے تو طوفان نہیں آئے گا۔ ان کے مطابق ’بانی پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ہم سیاسی و جمہوری لوگ ہیں۔‘ حامد میر کہتے ہیں کہ ’اب وزیر اعظم تحریک انصاف کو یہ نشستیں دینے سے رہے تو پھر ایسے میں مذاکرات بھی محض ایک سیاسی نعرہ ہی ہے۔‘ ایک سوال کے جواب میں ضیغم خان کا کہنا تھا کہ ’حکومت بھی یہی چاہتی ہے اور اسٹیبلشمنٹ بھی یہی چاہتی ہے کہ امن ہو، سکون اور سیاسی استحکام کے ماحول میں باہر سے سرمایہ لے کر آئیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں ضیغم خان نے کہا کہ ’اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات والی بات میں تضادات ضرور ہیں مگر ماضی میں بھی مذاکرات اسٹیبلشمنٹ سے ہی ہوئے ہیں۔‘ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب سنہ 2018 میں عمران خان کی حکومت آئی تھی تب بھی ہم نے مکالمے کا ذکر کیا تھا۔ اس کے جواب میں عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہیں۔ وہ اس سے پرہیز کرتے رہے۔حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے چند روز قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر بضد ہے اور وہ کسی ڈائیلاگ کے دائرے میں آ ہی نہیں رہی ہے۔ عرفان صدیقی کے مطابق ’وہ کہتے ہیں کہ کہانی عمران خان سے شروع ہونی چاہیے۔ ان کی ساری مذاکراتی فکر اس...

انھوں نے کہا کہ ’جو عمران خان مطالبہ کر رہے ہیں کہ افواج پاکستان ان سے مذاکرات کریں وہ کسی صورت مناسب تجویز نہیں ہے۔‘پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کچھ روز قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ہمارا دین بھی یہی سکھاتا ہے کہ جب معاملات الجھتے ہیں تو مشورہ کرنا چاہیے۔‘

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی ہے: انتظار پنجوتھاعمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی ہے: انتظار پنجوتھااگر محمود خان اچکزئی سمجھتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بات چیت کرنی ہے تو وہ پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیں گے: رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »

بانی پی ٹی آئی کا وکلا تک رسائی نہ دینے کے بیان، حکومت نے جیل کی تصاویر عدالت میں پیش کردیںبانی پی ٹی آئی کا وکلا تک رسائی نہ دینے کے بیان، حکومت نے جیل کی تصاویر عدالت میں پیش کردیںاسلام آباد : وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کےوکیل کورسائی نہ دینےکےبیان کی تردید کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فراہم سہولیات کی دستاویزات جمع کرادیں۔
مزید پڑھ »

بانی پی ٹی آئی کا وکلا تک رسائی نہ دینے کا بیان، حکومت نے جیل کی تصاویر عدالت میں پیش کردیںبانی پی ٹی آئی کا وکلا تک رسائی نہ دینے کا بیان، حکومت نے جیل کی تصاویر عدالت میں پیش کردیںاسلام آباد : وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کےوکیل کورسائی نہ دینےکےبیان کی تردید کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فراہم سہولیات کی دستاویزات جمع کرادیں۔
مزید پڑھ »

وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کے پی کا لوڈ شیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاقوزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کے پی کا لوڈ شیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاقوزیر اعلیٰ کی وزیر داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی، 48 گھنٹوں میں بات چیت ہوگی
مزید پڑھ »

وکیل تک رسائی نہ دینے کا بیان، حکومت عمران خان کے سیل کی تصاویر سامنے لے آئیوکیل تک رسائی نہ دینے کا بیان، حکومت عمران خان کے سیل کی تصاویر سامنے لے آئیوفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کی تردید میں اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیں جن میں سیل کی تصاویر بھی شامل ہیں
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دیپی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دیفل کورٹ میں پارٹی بننے کی درخواست پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-25 02:06:59