ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں ہو سکے گی اور قیمتوں میں توازن رہے گا۔ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کیمروں کے ذریعے شوگر ملز کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی جبکہ سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ، وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔Nov 17, 2024 02:10 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سڑکوں پر کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور جُرمانے کا فیصلہمیئر کراچی کی ہدایت پر میونسپل انسپکٹرز کو شہر میں کچرا پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم
مزید پڑھ »
معاشی استحکام حاصل ہو رہا ہے، اب عوامی ریلیف کو ترجیح دی جائے: وزیراعظمٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، شہباز شریف کی ہدایت
مزید پڑھ »
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاریانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 78پیسے کی سطح پر پہنچ گئی
مزید پڑھ »
پشاور حیات آباد کی فیکٹری میں لگی آگ مزید شدید، آدھی عمارت منہدمگورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پاک فضائیہ کے رضاکار و اہلکار موقع پر پہنچ گئے
مزید پڑھ »
وزارت مذہبی امور کی آج ملک میں نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایتوزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری کر دیا گیا
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف اسلام ہائیکورٹ میں درخواستایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بیرسٹرگوہر کی ہدایت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
مزید پڑھ »