وزیراعظم عمران خان کو ایف بی آر افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل اور ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی، وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کو ایف بی آر افسران کی کارکردگی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، ایف بی آر کے 10افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ اور اظہار ناراضی کیا گیا۔ ممبر کسٹمزپالیسی، ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس، چیف کلکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضی کے لیٹر جاری کیے گئے جبکہ چیف کمشنر آئی آر کراچی ، چیف کلکٹراسلام آباد اور ڈی جی کسٹمزکراچی کو بھی تنبیہ کا لیٹر جاری کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ناقص کارکردگی پرممبرکسٹمز آپرشن اور چیف کمشنرآئی آرفیصل آباد کو تنبیہ کا لیٹر ہوا جبکہ افسران کو شہریوں کی شکایات سے متعلق کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے تسلی بخش حل نہ ہونے پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ وزیر اعظم آفس نے چیئرمین ایف بی آر کو 556حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے۔رپورٹ مین ممبرآئی ٹی ، چیف مینجمنٹ آئی آر اور چیف کمشنرآئی آرپنڈی، بہاولپور کی کارکردگی کوسراہا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان کو ’سال کی بہترین شخصیت‘ کا خطاب آخر کب ملا تھا؟ - BBC News اردوپیر کے روز پاکستان میں سرکاری ذرائع ابلاغ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان ہوں یا حکمران جماعت کے رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ۔۔۔ جہاں نظر دوڑائیں ’دی مسلم 500‘ کے 11ویں شمارے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو بہترین شخصیت کا خطاب دیے جانے پر جشن کا سماں ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔ Pakistan PMImranKhan Tuesday FederalCabinet Meeting PTIGovernment pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI SMQureshiPTI shiblifaraz
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج کی ملاقات
مزید پڑھ »
عالمی جریدے کی وزیراعظم عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئیعالمی جریدے فارن پالیسی نے وزیراعظم عمران خان کے دور اقتدار کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے ۔
مزید پڑھ »
2020ء کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں عمران خان مین آف دی ایئر قرار2020ء کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں 'عمران خان مین آف دی ایئر' قرار The Muslim Named PrimeMinister ImranKhanPTI ManOfTheYear 2020 MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »