وزیر اعظم کا احساس پروگرام موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروگرام بن گیا، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پناہ گاہوں سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے احساس کی وجہ سے آج تقریباً 200 پناہ گاہیں ہیں، کتنے حکمران آئے اپنے لیے عالیشان 5، 5 کیمپ آفسز بنائے، سڑک پر پڑے شہریوں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بے گھر افراد کو ریاست کا مہمان بنایا، ہر بڑے شہر میں موجود پناہ گاہوں سے محنت کش مستفید ہو رہے ہیں۔ علاج اور نوکری کے لیے آئے شہری بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں اب تک 11 لاکھ 72 ہزار 654 شہریوں کو سہولت ملی، پختونخواہ میں پناہ گاہوں سے 3 لاکھ 51 ہزار 518 شہری مستفید ہوئے۔ پنجاب کی پناہ گاہوں سے 12 لاکھ 10 ہزار 734 لوگوں کو سہولت ملی۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ ریاست نے محنت کشوں کو مہمان بنایا، محنت کشوں کو عزت سے کھانا بھی دیا جاتا ہے۔ رحم، انصاف اور احساس، فلاحی ریاست کی بنیاد اور عمران خان کا عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمران اور موجودہ وزیر اعظم میں یہی فرق ہے، ماضی کے حکمران اپنے لیے محلات بناتے رہے، عمران خان کمزور طبقے کو اوپر اٹھا رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے کا اعلانوزیراعلیٰ بلوچستان کا کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے کا اعلان ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
حکومت کا ماں بننے والی خواتین کے لیے کیش پروگرام شروع کرنے کا فیصلہحکومت کا جلد خواتین کے لیے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
وزیر اعظم کی عوام سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیلوزیر اعظم عمران خان نے عوام سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، کوشش کریں گے کہ ہدف مکمل کرلیں۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan
مزید پڑھ »
وزیر اعظم عمران خان کا شجرکاری مہم میں شریک عوام سے اظہار تشکراسلام آباد : وزیر اعظم نے ملک گیر شجرکاری مہم میں بھرپور عوامی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوئردیر سمیت ملک بھر میں عوام نے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا 10اگست سے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان | Abb Takk News
مزید پڑھ »