وزیراعظم عمران خان کا پاکستانی جیلوں میں قید خواتین کیلئے بڑا فیصلہ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیلوں میں قیدخواتین کیلئےبڑا فیصلہ کرتےہوئے جیلوں میں خواتین کی حالت زار کے مطالعے اور تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی خواتین قیدیوں کی حالت زار مدنظر رکھ کر تشکیل دی گئی ، کمیٹی 4ماہ میں وزیراعظم کوسفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی اور سزایافتہ، مقدمے کی سماعت کی منتظر خواتین سے متعلق سفارشات تیار کرے گی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے جبکہ انسانی حقوق، داخلہ کے سیکریٹریز، چاروں صوبائی سیکریٹریز، صوبوں کے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کمیٹی میں شامل ہیں، سارہ بلال اور حیا زاہد بھی 7 رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
کمیٹی رولز اور دیگر قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کرےگی اور خواتین قیدیوں کے حقوق صحت میں عالمی قوانین پرعملدرآمد کاجائزہ لے گی جبکہ انسانی حقوق کی پامالی کا شکار خواتین قیدیوں کیلئے ادارہ جاتی احتساب کےاقدامات تجویز ہوں گے۔ کمیٹی کی جانب سے جیل میں قیدی خواتین کے بچوں کے ساتھ ہونیوالی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ کمیٹی ایسے بچوں کو تعلیم اور معاشرتی حقوق دلانے کیلئے کام کرے گی اور رہائی کے بعد معاشرے میں ایڈجسٹمنٹ یقینی بنانےکیلئےبھی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، وزیراعظم عمران خاناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان آج فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کے اعلی سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب کریں گےاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج فنانسنگ فارڈویلپمنٹ کے اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش بے پناہ
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس عالمی مسئلہ، دنیا کو مشترکہ حل تلاش کرنا ہوگا: وزیراعظم عمران خانکورونا وائرس عالمی مسئلہ، دنیا کو مشترکہ حل تلاش کرنا ہوگا: وزیراعظم عمران خان Islamabad PMImranKhan Covid_19 Global Problem Requiring Global Efforts ImranKhanPTI MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا
مزید پڑھ »