وزیراعظم سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، اہم محکمانہ امور پر تبادلہ خیال

پاکستان خبریں خبریں

وزیراعظم سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، اہم محکمانہ امور پر تبادلہ خیال
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں اہم محکمانہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے عیدالفطر کے بعد پنجاب کے محکمہ خوراک میں نئی پالیسیاں لانے کے حوالے سے اجلاس بلانے کا عندیہ دیا جس کی وہ خود صدارت کریں گے۔

عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کو گندم کی خریداری کے موجودہ نظام اور اس میں مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹے، چینی یا کسی بھی پراڈکٹ پر سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے اور اس کا فائدہ ملز یا اداروں کی بجائے عوام کو ہونا چاہیے جس میں متوسط طبقے کی ضروریات کو اولین ترجیح دی جا سکے۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں گندم کی ریکارڈ خرید پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی کارکردگی کو اس حوالے سے خصوصی طور پر سراہا۔ ملاقات میں بعض اہم سیاسی اور محکمانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایتوزیراعظم عمران خان کی سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایتاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات کے دوران ایوان بالا کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی
مزید پڑھ »

شوگر انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیششوگر انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیششوگر انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش Islamabad PMImranKhan Inquiry Commission Report Presented Federal Cabinet MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »

شوگر انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیششوگر انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیششوگر انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش Read News SugarInquiryComission Report PMImranKhan pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »

وزیر اعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات -وزیر اعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات -اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اداروں کومضبوط ،فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے،اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔بابر اعوان نے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی تربیت سازی کا …
مزید پڑھ »

رحیم یار خان: کار سے لاکھوں کے جعلی نوٹ برآمد، ملزم گرفتاررحیم یار خان: کار سے لاکھوں کے جعلی نوٹ برآمد، ملزم گرفتارپنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس نے جگنو چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک کار سے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-22 16:04:24