وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں مختلف اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دیدی

پاکستان خبریں خبریں

وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں مختلف اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دیدی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تخت مختلف اقتصادی زونز کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جو کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالے سے اپروول بورڈ کا پانچواں اجلاس تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے تمام معاملات صوبائی حکومتوں کی سطح پر حل کئے جائیں گے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں قائم ہونے والی صنعتوں کو توانائی کی پیداوار کے حوالے سے کیپٹیو پاور اور بجلی کی ترسیل کے حوالے سے ویلنگ کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا اور ان کو مراعات دینا ہے۔

عمران خان نے خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام اور ان کی سہولت کاری کیلئے متعلقہ قوانین اور قواعد وضوابط کو آسان بنانے کے لئے وزیرِ منصوبہ بندی، وزیرِ توانائی، مشیر تجارت، و دیگر متعلقین پر مشتمل ورکنگ گروپ کے قیام کی ہدایت کی۔ ورکنگ گروپ خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیرِ اعظم کو پیش کرے گا۔

پلاننگ کمیشن کی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر مشتمل رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے۔ کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ اور دیامیر بھاشا ڈیم ٹاپ 10 پراجیکٹس میں شامل ہیں۔ داسو اور نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹس سمیت تربیلا فورتھ ایکسٹینشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ 309 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے مہمند ڈیم پر بھی کام شروع ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کرنے پر زوروزیراعظم کا عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کرنے پر زوروزیراعظم کا عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کرنے پر زور ImranKhanPTI pid_gov Kashmir
مزید پڑھ »

دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی۔ فردوس عاشق اعواندہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی۔ فردوس عاشق اعواندہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیادرکھ دی۔ فردوس عاشق اعوان Delhi MuslimsUnderAttack India HindutvaTerrorists DelhiRiots ModiTerrorist Pakistan FirdousAshiqAwan Dr_FirdousPTI ForeignOfficePk PMOIndia narendramodi pid_gov
مزید پڑھ »

سیمی، آملہ کی وزیراعظم سے ملاقاتسیمی، آملہ کی وزیراعظم سے ملاقاتپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ، کپتان ڈیرن سیمی اور ٹیم کے مینٹور ہاشم آملہ نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔
مزید پڑھ »

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ فی الحال ٹل گیاکراچی والوں کیلئے اچھی خبر، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ فی الحال ٹل گیااسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی الیکٹرک سپلاائی کمپنی (کے الیکٹرک) صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافے کی تجویز موخر کر دی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-14 20:06:58