لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، ن لیگ کے ایک قائد اشتہاری ہونے کا تمغہ لیے لندن بیٹھے ہیں، تو دوسرے قائد لندن
سے شرمندہ ہو کر پاکستان اپنے ڈرائنگ روم میں قید ہیں، مریم اورنگزیب صاحبہ، ایسے قائدین ہوں تو دوسروں پر تنقید کرنا جچتا نہیں۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے اپنے ادوار حکومت میں ایک بھی عید پاکستان میں نہیں کی، گرفتاری کے بعد مجبوراً شریف برادران کو 2017 میں عید پاکستان کرنی بڑی، وزیرِ اعظم عمران خان نے چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے ہی ملک کو ترجیح دی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا وزیرِ اعظم عمران خان عید کی چھٹیوں کے دوران بھی امورِ مملکت بطریق احسن چلا رہے ہیں، ن لیگی ترجمان کسی ٹھوس دلیل کی غیر موجودگی میں آئیں بائیں شائیں کرنے سے گریز کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نڈر لیڈر ثابت، انٹرویو کے دوران زلزلہ آنے پر بالکل نہ گھبرائیں
مزید پڑھ »
ترک صدر کا وزیراعظم پاکستان کو فون، طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس | Abb Takk News
مزید پڑھ »
ترک صدر کا وزیراعظم کو فون، عید کی مبارکباد، طیارہ حادثے پر اظہار افسوسوزیراعظم عمران خان کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ ترک صدر نے پیر کو ٹیلی فون پر وزیراعظم سے رابطہ کیا۔
مزید پڑھ »
ترک صدر کا وزیراعظم عمران خان کو فون، طیارہ حادثے پر اظہار افسوس - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »