وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق بھی کورونا وائرس میں مبتلا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انھوں نے خودکوپارلیمنٹ لاجزمیں آئسولیٹ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی ، جس کے بعد امین الھق نے خودکوپارلیمنٹ لاجزمیں آئسولیٹ کر لیاہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ دو دن سے انکی طبعیت میں خرابی اور بخار کے باعث انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو دس دن کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔خیال رہے امین الحق کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں ۔۔انھوں نے چند دن پہلے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات بھی کی تھی۔
گذشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا چکا ہے۔ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، مولا بخش چانڈیو اور سندھ کے دیگر رہنما بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئیوفاقی وزیربرائے آئی ٹی سید امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔
مزید پڑھ »
مشکل ترین وقت میں بھی وفاقی حکومت غیر سنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، مرتضیٰ وہابکراچی: (دنیا نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مشکل ترین وقت میں بھی وفاقی حکومت غیر سنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔ لگتا ہے وفاقی حکومت کورونا سے نہیں بلکہ سندھ حکومت سے لڑنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھ »
وفاقی حکومت نے بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلے کئے، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخاسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث جی ڈی پی کی شرح تین سے چار فیصد تک گر گئی۔ حکومت نے بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلے کئے۔
مزید پڑھ »
کراچی کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں فنڈز مختصدستاویز کے مطابق کے ایم سی فائر فائٹنگ سسٹم کی بحالی کیلئے 38 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ،ملیر لنک روڈ کے اوپر انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ روپے کےفنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔
مزید پڑھ »
”پاکستان میں عید الضحیٰ کس دن ہوگی “وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بول پڑےاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہو گی۔ وفاقی وزیر
مزید پڑھ »