وفاقی حکومت نے ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایس ٹیمیں وفاق اور صوبائی سطح پر تشکیل دی جائیں گی۔ ان کو گرفتاری اور تفتیش کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست اور سکیورٹی اداروں سمیت ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق اورصوبائی سطح پر سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ ان ٹیمیوں کو قانون کے مطابق گرفتاری اور تفتیش کے اختیارات بھی تفویض کیے جائیں گے جب کہ ان ٹیموں کو پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت بھی حاصل ہوگی۔یہ ٹیمیں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کریں گی۔ وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ وفاقی حکومت کے اعلیٰ ترین حلقوں میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ سوشل میڈیا پر ریاست ، اس...
اس حوالے سے طے کیا جارہا ہےکہ وفاق اورصوبائی سطح پر سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈاکرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے اہم اداروں پر مشتمل خصوصی سائبر ٹیمیں بنائی جائیں گی، جنہیں تمام سوشل میڈیا کی مختلف اپیس پر اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کرنے سمیت دیگر امور کی جانچ پڑتال کے لیے تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ان ٹیموں کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ان ٹیموں کو ملک کے کسی بھی علاقے میں چھاپا مارنے اور گرفتاری کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ ان ٹیموں کو کارروائی کرنے کے لیے خصوصی...
وفاق نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے موجودہ قوانین میں ترامیم کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے ترمیمی بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے قومی سطح پر جلد تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک پالیسی واضح کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں وفاق صوبوں سے مشاورت کرے گا۔ اس حوالے سے اہم فیصلوں کا جلد امکان ہے۔Dec 04, 2024 10:20 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
وفاقی حکومت سوشل میڈیا ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کریک ڈاؤن ایف آئی اے مشترکہ ٹیمیں قانونی اختیارات
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہوفاق اورصوبائی سطح پر سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: سندھ پولیس کے 1300 سے زائد اہلکار اسلام آباد طلبحکومت نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا
مزید پڑھ »
آئینی بینچ؛ ای او بی آئی سے پنشن ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹوفاقی حکومت کی آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف سماعت ملتوی کرنے کی استدعا
مزید پڑھ »
حکومت نے 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیےسعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا اعلان
مزید پڑھ »
حکومت سندھ کا ریتی بجری کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہچیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ملیر کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی
مزید پڑھ »
پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا، مائنس بھارت چیمپئنز ٹرافی کی تجویز بھی زیر غورپاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے 1996 اور 2003 ورلڈ کپ کی مثال پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »