وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلئے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا، پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارک ہو، کابینہ نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ...
شہباز شریف کا کہنا تھا معیشت کے استحکام کے بعد آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے ایک سنگ میل عبور ہوا، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔آئینی ترامیم کے مسودے پر حتمی بات چیت کے لیے پی ٹی آئی کا وفد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ چکا ہے۔
اس حوالے سے جے یو آئی رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ہم سے غلط فیصلہ نہ کرائے، حکومت کے پاس تین متبادل ڈرافٹ تیار ہیں، اگر ہم نے ووٹ نہ دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کرا لے گی۔ ان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو صورتحال سے آگاہ کروں گا، ہم نے ووٹ نہ دیا تو پھر آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 191 میں بھی ترمیم ہو جائےگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکانبلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ایک اور ملاقات میں آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکانکابینہ سے متوقع منظوری کے بعد آئینی ترامیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان
مزید پڑھ »
نئی آئینی ترمیم میں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا نیا طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہجیو نیوز نے 26 ویں آئینی ترمیم کی مزید تفصیلات حاصل کر لیں۔
مزید پڑھ »
خصوصی کمیٹی اجلاس، ن لیگ اور پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے دست بردارتحریک انصاف کے عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردیایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست واپس لینے کی استدعا کی
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردیسندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار عدالت کی معاونت کرنے میں ناکام رہے اور قانون سازی سے متعلق معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔
مزید پڑھ »