وفاقی حکومت کا طیارہ حادثہ کی رپورٹ تین ماہ میں لانے کا اعلان

پاکستان خبریں خبریں

وفاقی حکومت کا طیارہ حادثہ کی رپورٹ تین ماہ میں لانے کا اعلان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 32 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 83%

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ شفاف انکوائری ہوگی ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہو گا، تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے، کوشش ہے 3 ماہ کے اندر تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے۔

کراچی میں چیئر مین پی آئی اے ارشد ملک کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جہازایک گلی میں گرا، انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، اللہ لواحقین کوصبروجمیل عطا فرمائے، آرمی، رینجرز، سول انتظامیہ، اہل محلہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آرمی، رینجرز، ضلعی انتظامیہ نے بہت تعاون کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شفاف انکوائری ہوگی ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہو گا۔ تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر امدادی رقم پانچ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر چیئر مین پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثےکی شفاف تحقیقات ہوں گی، حکومت نے تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے، انویسٹی گیشن کے لیے جودستاویزمانگی جائیں گی وہ دینے کا پابند ہوں گے۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا تھا کہ100 فیصد آزادانہ اور شفاف انکوائری ہوگی، پوری کوشش ہوگی نتائج جلد سے جلد سامنے رکھے جائیں، ہماری کوتاہی ہوگی تو استعفیٰ دیں گے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

'میرٹ پر شوگر تحقیقات کا حکم اور رپورٹ پبلک کرنا عمران خان کا ہی کریڈٹ ہے''میرٹ پر شوگر تحقیقات کا حکم اور رپورٹ پبلک کرنا عمران خان کا ہی کریڈٹ ہے'
مزید پڑھ »

حکومت کا شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہحکومت کا شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہوزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، عیدتعطیلات کےباعث کابینہ کاخصوصی اجلاس پہلےبلایا گیا ، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیابھی اجلاس میں
مزید پڑھ »

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چینی بارے کمیشن کی رپورٹ جاری کردی گئیوفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چینی بارے کمیشن کی رپورٹ جاری کردی گئیوفاقی کابینہ نے چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی۔ یہ بات وزیر اطلاعات شبلی فراز نے جمعرات کے روزاسلام آباد میں ایک میڈیا بریفنگ کے
مزید پڑھ »

امریکا کا کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہامریکا کا کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہواشگنٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکورونا کیخلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ ہیں۔
مزید پڑھ »

سعید غنی کا حادثے کی جگہ کا دورہ، ریسکیو کا جائزہسعید غنی کا حادثے کی جگہ کا دورہ، ریسکیو کا جائزہوزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر فوری طور پر جائے حادثہ پہنچا ہوں، سعید غنی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-10 15:51:07