وفاق کے غلط فیصلوں سے ملک میں کورونا پھیلا، بلاول بھٹو زرداری تفصیلات جانئے: DailyJang
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان میں کوروناوائرس پھیلا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے ہر اس فیصلے کی مخالفت کی جو وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتا تھا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا سے 15 منٹ بعد ایک شخص جان کی بازی ہار رہا ہے، ہمارا 2020 کا جو بجٹ ہے، وہ ہمارا بجٹ نہیں ہو سکتا ہے اس میں کورونا وائرس سے متعلق کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں کی گئی۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ اسی ایوان میں گزشتہ سال پارٹی کے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ٹڈی دل کا مسئلہ اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نرسز ہمیں بچانے کے لیے خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ہمیں نظام صحت کی استعداد کو بڑھانے کے لیے کام کرنا تھا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اٹلی کے لوگ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ جو غلطیاں ہم نے کیں آپ نہ کریں، نیوزی لینڈ کی مثال سامنے ہے جس نے بھرپور اقدامات کیے آج وہاں کوئی لوکل ٹرانسمیٹڈ کیس نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم ملک میں پی پی ایز، ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی سے مطمئن - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ملک بھر سے 20 شہروں کے چند مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوکراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے مقامات شامل
مزید پڑھ »
کیا کورونا وائرس سے متاثرہ مائیں اپنے شیر خوار بچوں کو دودھ پلاسکتی ہیں؟جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیا کورونا وائرس سے متاثرہ مائیں اپنے شیر خوار بچوں کو دودھ پلاسکتی ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس کا جواب ہاں میں ہے۔ ڈان نیوز
مزید پڑھ »
دنیا کورونا سے نبردآزما اور بھارتی فورسز کشمیریوں کو شہید کررہی ہیں، پاکستان - ایکسپریس اردوجموں و کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین کشمیریوں کے حقوق دبانے کی کوشش ہے، پاکستان
مزید پڑھ »