ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف یادگار فتح ARYNewsUrdu ENGvWI
ساؤتھ ہمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ہوم ٹیم انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے کورونا وبا میں کرکٹ کی بحالی کو یادگار بنا دیا۔
ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں میزبان بلے بازوں کو دباؤ میں رکھتے ہوئے بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا۔ انگلینڈپہلی اننگز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوئی تو ویسٹ انڈیز نے 318 رنز جوڑ کر 114 رنز کی برتری حاصل کی، خسارے کو پورا کرکے بڑا اسکور کرنا میزبان بلے بازوں کے لیے کٹھن امتحان ثابت ہوا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 313 پر چلتی بنی۔
مہمان ٹیم کو 200 رنز کا ہدف ملا جو بظاہر آسان نظر آ رہا تھا تاہم آرچر اور ووڈ نے 27 رنز پر ابتدائی تین بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اسکور کو چیلنجنگ بنا دیا۔ بلیک ووڈ حریف بالرز کے سامنے ڈٹ گئے اور 95 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا، ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کے پانچویں روز حاصل کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پوزیشن مستحکم - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
دودھ کی قیمت میں 10، سبزیوں کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہشہر قائد میں کھانے پینے کی بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر من مانا اضافہ ہو گیا ہے، ایک طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں کمی آئی دوسری طرف اس کے لیے اشیائے ضروریہ مزید مہنگی کر دی گئیں۔
مزید پڑھ »
دودھ کی قیمت میں 10 سبزیوں کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہشہر قائد میں کھانے پینے کی بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر من مانا اضافہ ہو گیا ہے، ایک طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں کمی آئی
مزید پڑھ »
کورونا کی وبا میں پاکستانی سیکس ورکرز کِس حال میں ہیں؟عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے اور انسانوں کو انسانوں سے دوری بنائے رکھنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں سیکس ورکرز بھی اس کا شکار ہیں جن کے پیشے میں سماجی دوری معاشی موت کے مترادف ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں 65 مزید ہلاکتیں، مریضوں میں اموات کی شرح 2.1 فیصد برقرار - BBC Urduدنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں صرف صوبہ سندھ میں ہی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ دوسری طرف انڈیا میں کووڈ۔19 کے 26 ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں، ریاست اتر پردیش میں لاک ڈاؤن ہے فیکٹریوں میں کام بند کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »