وینٹی لیٹرز کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے تفصيلات جانئے: DailyJang
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے اور اس معاملے پر ساری چیزیں کنٹرول میں ہیں۔
چیئر مین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام شہروں میں وینٹیلیٹرز 50 فیصد سے زیادہ استعمال نہیں ہوئے، 31 مئی تک ہمارے پاس 585 آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہوں گے اور اگر حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک 2 ہزار وینٹیلیٹرز چاہیے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 128 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں، آنے والےدنوں میں مزید وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑے گی۔ این ڈی ایم اے نے 1310 وینٹی لیٹرز کا آرڈر دیا ہوا ہے۔
محمد افضل نے مزید کہا کہ امریکا نے 200 وینٹی لیٹرز کی پیش کش کی ہے، پہلی جون کو 100 وینٹی لیٹرز پہنچ جائیں گے۔ 30 وینٹی لیٹر پشاور، 30 کراچی جائیں گے، جبکہ بلوچستان کو 15، لاہور کو 15 اور فیصل آباد کو 10 وینٹیلیٹرز دیئے جائیں گے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ جو وینٹی لیٹر اسپتالوں میں جائیں گے، وہاں اسٹاف کی ٹریننگ اور تنصیب معاہدوں میں شامل ہے، تین سال تک وینٹی لیٹرز کا مینٹیننس بھی معاہدے میں شامل ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس: ڈنمارک میں گرل فرینڈ، بوائے فرینڈ کے لیے آسانیاں ، خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن میں سختی کا عندیہ - BBC Urduکورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 55 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 57 ہزار سے زیادہ ہے۔ دریں اثنا یورپ کے کئی ممالک سرحدی پابندیاں نرم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیر ڈگلس راس نے وزیرِ اعظم کے مشیر کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا کے علاوہ ٹڈی دل کا بھی سامنا ہے : چیئر مین این ڈی ایم اےکورونا کے علاوہ ٹڈی دل کا بھی سامنا ہے : چیئر مین این ڈی ایم اے Read News ChairmanPDMA Tididal ISPR CoronavirusPandemic Covid_19 CoronaFreePakistan PakistanFightsCorona ndmapk
مزید پڑھ »
ملک کے 50 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، این ڈی ایم اےاین ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے 50 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے طیارہ حادثہ: فرانس سے آئی ٹیم نے اے 320 کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیاکراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے طیارہ کے حادثہ کی تحقیقات کا معاملہ، فرانس سے آئی ٹیم نے اے 320 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔
مزید پڑھ »
وینٹیلیٹرزکی صورتحال قابومیں ہے،چئیرمین این ڈی ایم اےپیر کو اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں وینٹیلیٹرز کی صورتحال کنٹرول میں ہے SamaaTV
مزید پڑھ »