وائرل ویڈیو میں گیم جیتنے پر پانی کی بلی کے ٹرینر کی جانب سے بلی کو سراہتے ہوئے کھانا بھی دیا جاتا ہے جس سے وہ خوش ہوجاتی ہے
بڑے تو بڑے اور بچے بھی ہمیں ویڈیو گیمز کھیلتے نظر آتے ہیں لیکن کیا کوئی جانور ویڈیو کھیلنے کا شوقین ہوسکتا ہے ۔
جی ہاں! یہ شاید آپ نے بھی پہلی بار دیکھا ہوگا، کیوں کہ آپ نے آج تک پانی کی بلیوں کو واٹر پارکس میں گیند سے کھیلتے اور کرتب دکھاتے دیکھا ہوگا۔سوشل میڈیا پر پانی کی بلی کی انوکھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پانی کی بلی کو ویڈیو گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی کی بلی اپنے ٹریننگ سینٹر میں موجود ہے اور اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے گیم کھیل رہی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نیوی کی جانب سے پانی کی بلی کو تربیت دیتے ہوئے ویڈیو گیم کھیلنا سکھایا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیم جیتنے پر پانی کی بلی کے ٹرینر کی جانب سے اسے سراہتے ہوئے کھانا بھی دیا جاتا ہے جس سے وہ خوش ہوجاتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شاہد آفریدی کی ایک بار پھر سندھ حکومت سے گراؤنڈ دینے کی اپیل - ایکسپریس اردوشاہد آفریدی نے سندھ حکومت سے اپیل کردی ShahidAfridi ExpressNews SindhGovt
مزید پڑھ »