ٹائیگرز فورس ڈے کے انعقاد کی تیاریوں کے لیے صوبائی حکومتیں متحرک ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں تقریبات کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،چیف سیکرٹری اور عثمان ڈار سمیت اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا،پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کی 520 تقریبات منعقد ہوں گی،صوبائی حکومت 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق آئندہ نسلوں کو صاف ماحول فراہم کریں گے،2023 تک ملک بھرمیں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگرز فورس کے جوان صوبائی حکومت کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں،حکومتی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی رضا کاروں کا حوصلہ بڑھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر زفورس کو ملک بھر میں متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم ذاتی طور پر ٹائیگرز فورس ڈے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہصوبائی حکومت کی جانب سے بروقت اور مثالی تعاون پر شکرگزار ہیں،ٹائیگر زفورس آنے والے وقت میں ملک کا قیمتی اثاثہ بنےگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ میں بھی ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »
پاکستان کے 200 رنز مکمل، شان مسعود سنچری کے قریب - BBC News اردوانگلینڈ کے خلاف مانچسٹر کے میدان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی شائقین کے لیے صرف اچھی خبر یہ ہے کہ اوپنر شان مسعود کریز پر موجود ہیں۔
مزید پڑھ »
بندشوں میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے اوپن ایئر کلاس رُوم - BBC News اردوانڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ ایک سال سے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل ہے تاہم چند پڑھے لکھے کشمیری نوجوانوں نے اب اپنی مدد آپ کے تحت کھلے آسمان تلے طلبا کلاسز کا آغاز کیا ہے۔
مزید پڑھ »
موٹاپا اور گٹھیا کے مرض کے درمیان تعلق کا انکشاف - ایکسپریس اردواگر جوانی اور درمیانی عمر میں وزن بڑھ جائے تو آگے چل کر جوڑوں کے درد کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
مزید پڑھ »
بارش کے بعد بجلی کا تعطل شہریوں کے لیے اذیت بن گیامختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کا تعطل شہریوں کے لیے اذیت بن گیا ہے، شہر کے بیش تر علاقوں میں بارش کے بعد سے تاحال بجلی معطل ہے۔
مزید پڑھ »
روپے کے مدمقابل ڈالر کے نرخ میں کمی کا سلسلہ جاری - ایکسپریس اردوانٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 26 پیسے کمی کے ساتھ 167 روپے 87 پیسے پر بند ہوئی
مزید پڑھ »