ٹرمپ کی شکست پر سوشل میڈیا میمز اور ایرانی سفارت خانے کی طنزیہ ویڈیو وائرل

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کے بعد ٹرمپ پر میمز کی بھرمار، ایرانی سفارت خانے نے مصنوعی ذہانت سے تیار طنزیہ ویڈیو شیئر کردی۔
امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ٹرمپ کی جماعت کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑاامریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بن گئے۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو بڑے سیاسی دھچکے کے بعد سوشل میڈیا پر صدر اور ان کی پالیسیوں کے خلاف طنزیہ پوسٹس، میمز اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی۔ ڈیموکریٹس کی کامیابی کو صارفین نے ’’بلیو ویو‘‘ کے بجائے ’’بلیو سونامی‘‘ قرار دیتے ہوئے مختلف دلچسپ انداز میں پیش کیا۔ ایک وائرل میم میں طنز کیا گیا کہ امریکا نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ بعض پوسٹس میں ان کی امیگریشن پالیسیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایک اور مقبول تبصرے میں کہا گیا کہ ٹرمپ ایران میں حکومت تبدیل کرنے نکلے تھے لیکن اب امریکا میں ہی سیاسی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر شیئر کی، جس میں ٹرمپ سے مشابہ شخصیت کو چند افراد اٹھا کر ایسے کچرے کے ڈبے میں پھینکتے دکھایا گیا جس پر ’’خطرناک فضلہ‘‘ درج تھا۔ویڈیو کے ساتھ مختصر عبارت ’’امریکی وسط مدتی انتخابات‘‘ لکھی گئی جسے امریکی صدر کی انتخابی شکست پر طنز سمجھا گیا۔ اس پوسٹ نے بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔صارفین نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیا اور ٹرمپ کے علاوہ ملکی سیاسی شخصیات کو بھی طنزیہ تبصروں کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب امریکی شہریوں کی جانب سے ڈیموکریٹس کی کامیابی پر جشن منانے کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے انتخابی نتائج کو نئی سیاسی امید اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل قرار دیا۔مختصر لباس کے ساتھ دوپٹہ اوڑھنے پر متھیرا تنقید کی زد میں آگئیںآریانا گرانڈے کو سابق بوائے فرینڈ سے دوبارہ محبت ہو گئی، تصاویر دیکھیںخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ٹرمپ کی جماعت کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑاامریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بن گئے۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو بڑے سیاسی دھچکے کے بعد سوشل میڈیا پر صدر اور ان کی پالیسیوں کے خلاف طنزیہ پوسٹس، میمز اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی۔ ڈیموکریٹس کی کامیابی کو صارفین نے ’’بلیو ویو‘‘ کے بجائے ’’بلیو سونامی‘‘ قرار دیتے ہوئے مختلف دلچسپ انداز میں پیش کیا۔ ایک وائرل میم میں طنز کیا گیا کہ امریکا نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ بعض پوسٹس میں ان کی امیگریشن پالیسیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایک اور مقبول تبصرے میں کہا گیا کہ ٹرمپ ایران میں حکومت تبدیل کرنے نکلے تھے لیکن اب امریکا میں ہی سیاسی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر شیئر کی، جس میں ٹرمپ سے مشابہ شخصیت کو چند افراد اٹھا کر ایسے کچرے کے ڈبے میں پھینکتے دکھایا گیا جس پر ’’خطرناک فضلہ‘‘ درج تھا۔ویڈیو کے ساتھ مختصر عبارت ’’امریکی وسط مدتی انتخابات‘‘ لکھی گئی جسے امریکی صدر کی انتخابی شکست پر طنز سمجھا گیا۔ اس پوسٹ نے بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔صارفین نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیا اور ٹرمپ کے علاوہ ملکی سیاسی شخصیات کو بھی طنزیہ تبصروں کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب امریکی شہریوں کی جانب سے ڈیموکریٹس کی کامیابی پر جشن منانے کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے انتخابی نتائج کو نئی سیاسی امید اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل قرار دیا۔مختصر لباس کے ساتھ دوپٹہ اوڑھنے پر متھیرا تنقید کی زد میں آگئیںآریانا گرانڈے کو سابق بوائے فرینڈ سے دوبارہ محبت ہو گئی، تصاویر دیکھیںخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
Get an alert when there is news on پاکستان خبریں
Follow پاکستان خبریں

