ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے کا وقت آن پہنچا ہے میگا ایونٹ میں کئی ریکارڈ بھی کھلاڑیوں کے نشانے پر ہوں گے جو پاش پاش ہوسکتے ہیں۔
ہاتھیوں کی بدمعاشیاں : غنڈہ ٹیکس کی وصولی شروع کردی
میگا ایونٹ میں جہاں کھلاڑی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب لیے شرکت کریں گے اور اس کے لیے خوب سے خوب تر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے وہیں کچھ ایسے ریکارڈز بھی ہیں جو اس ٹورنامٹ میں ٹوٹ سکتے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ تیز ترین کرکٹ فارمیٹ ہے اور ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ کرس گیل نے 47 اور 50 گیندوں پر سنچریاں بنا رکھی ہیں لیکن کرکٹ جتنی تیز ہوگئی ہے، ایسے میں یہ ریکارڈ خطرے میں نظر آتا ہے کیونکہ نیپال کے جان نکول لوفٹی نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 33 گیندوں پر سنچری بنا کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بھارت کے ویرات کوہلی کے نام ہے جنہوں نے 2014 میں 6 میچز میں 319 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد دلشن تلکا رتنے 317 ، بابر اعظم 303 بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر...