پاراچنار : اسکول میں فائرنگ ، 6 اساتذہ جاں بحق

پاکستان خبریں خبریں

پاراچنار : اسکول میں فائرنگ ، 6 اساتذہ جاں بحق
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 28 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

پارا چنار : اسکول میں فائرنگ ، 6 اساتذہ جاں بحق arynewsurdu

تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں گورنمنٹ ہائی اسکول تری مینگل اور گاڑی پر فائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے، فائرنگ کے نتیجے میں اسکول میں 6 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔

دوسرے واقعے میں شلوزان روڈ پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہوگیا، اسکول میں فائرنگ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اساتذہ اسکول میں میٹرک کےامتحان کی ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ اسکول کےاسٹاف روم میں کی۔ پاراچنار:فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ضلع بھر میں آمدورفت کے راستے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کردیئے گئے ہیں۔

بورڈ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-03-12 22:56:12