پاکستانی کورونا وباء کیساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں:بلاول بھٹو زرداری
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب کورونا کی خطرناک وباء پھیلی ہوئی ہے۔ پاکستان کے مسلمان کورونا کی وباء کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس صورت حال میں سادگی سے عید منائیں۔ اپیل کرتا ہوں کہ اس عید کو اپنے شہداء کے نام کریں۔ اس عید کو طبی عملے کے نام کریں جو آپ کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے عید اپنے گھر پر منائیں، اگر آپ نے نمازِ عید کی ادائیگی کرنا ہے تو حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کریں، سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے اپنے شہریوں کو عید کا دن اپنے گھروں پر منانے کا پابند کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنا تحفظ چاہتے ہیں تو اپیل کرتا ہوں کہ نماز عید بھی گھر پر ادا کریں، عید ملن بھی فون، واٹس ایپ کے ذریعے کریں، اپنا تحفظ کرکے نہ صرف ہم خود کی جان بچاسکتے ہیں بلکہ ایسا کرنے سے ہمارے نظامِ صحت پر اتنا ہی بوجھ آئے گا کہ جتنا وہ اٹھاسکے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ احتیاط کرکے ہم دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ کرسکتے ہیں، اپیل کرتا ہوں کہ یہ عید اپنے ڈاکٹروں، نرسوں، ہیروز اور اپنے شہداء کے نام کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی فوج کو پی پی ای کے ’تحفے‘ پر پاکستان میں ناراضگیامریکہ میں پاکستانی سفیر نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ پاکستان کی فوج نے ایک طیارے میں لدا ہوا طبی حفاظتی سامان یا پی پی ای امریکی فوج کو دوستی اور اظہار یکجہتی کے طور پر تحفے میں دیا ہے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے انتخابی دعوﺅں کے مطابق بہت سارے استعفے آجانا چاہیے تھے، یہ ...' پی ٹی آئی کے انتخابی دعوﺅں کے مطابق بہت سارے استعفے آجانا چاہیے تھے، یہ انتقام کے سوا کچھ نہیں کیونکہ۔۔۔' قمر زمان قائرہ نے ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے
مزید پڑھ »
پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے حادثے کی ابتدائی تحقیقات جاریشہر قائد میں گزشتہ روز آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت مسافر طیارے کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PIAPlaneCrash
مزید پڑھ »
لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ - ایکسپریس اردوطیارے میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، سول ایوی ایشن
مزید پڑھ »
کراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکرتباہکراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکرتباہ Karachi Airport PIA PlaneCrash CAA ResidentialArea pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK
مزید پڑھ »