اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے تین عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پندرہ سو ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے کیے ہیں۔
تفصیل کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام اباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔
یہ مالیاتی معاہدئ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ کئے گئے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا ایکٹیو رسپانس سپورٹ پروگرام کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ 500 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس پروگرام کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ یہ رقم حکومت پاکستان کی صحت کے نظام کو مستحکم کرنے پر خرچ ہوگی۔ امداد سے کورونا کیسی وبائی مرض کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو کرنے میں مدد ملے گی۔
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ بھی کورونا سے بچاؤ کے لئے امداد کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے۔ بینک پاکستان کو 500 ملین امریکی ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔ یہ مالی امداد کوویڈ 19 ایکٹیو رسپانس اور سپورٹ پروگرام کے لئے فراہم کی جائے گی۔ رقم کا مقصد امراض کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو کم کرنے میں آسانی ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کے عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پندرہ سو ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدےاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے تین عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پندرہ سو ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے کیے ہیں۔
مزید پڑھ »
کورونا کے پھیلاؤ ،اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کا پاکستان کی مزید معاونت کا عندیہاسلام آباد:اقوام متحدہ کےریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نےکورونا کےپھیلاؤ کوروکنےکیلئےعالمی ادارہ صحت اوراقوام متحدہ کی جانب سےپاکستان کی مزید معاونت کاعندیہ دیا۔
مزید پڑھ »