بھارت یہ جان لے کہ ان مظالم سے نہ تو وہ کشمیری عوام کے حوصلے پست کرسکتا ہے اور نہ اس کا پاکستان مخالف ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹا سکتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایک روز میں 13 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایک ہی روز میں 13 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جو بھارتی حکومت کے انسانیت کے خلاف جاری جرائم کی عکاسی ہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ان جرائم کو چھپانے کے لیے بھارتی حکام متعدد بار کشمیری حریت پسندوں کی 'تربیت' اور 'دراندازی' کے غیریقینی الزامات کا سہارا لیتے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس کے مظالم نہ تو کشمیری عوام کے حوصلے کو پست کرسکتے ہیں اور نہ اس کا پاکستان مخالف ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹا سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آج ضلع پلوامہ میں 2 جبکہ گزشتہ روز وادی کے مختلف اضلاع میں 13 کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے 2 حصوں میں تقسیم کردیا تھا، ساتھ ہی وہاں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذکرتے ہوئے اضافی فوج تعینات کردی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فواد چودھری کا نواز شریف کے پاکستان میں ہونیوالے ٹیسٹوں بارے تحقیقات کا مطالبہ
مزید پڑھ »
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان، کے ایس ای انڈیکس میں 303 پوائنٹس کا اضافہپاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان، کے ایس ای انڈیکس میں 303 پوائنٹس کا اضافہ Pakistan StockExchange CoronaCrisis COVID19 CoronaVirusPakistan Trading Index kse_100 StateBank_Pak pid_gov a_hafeezshaikh ImranKhanPTI PTIofficial
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کیخلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے، گورنر پنجاب کا مطالبہلاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کرنے والی بھارتی فوج کیخلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کیخلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے، گورنر پنجاب کا مطالبہلاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کرنے والی بھارتی فوج کیخلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
مزید پڑھ »
نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے طبی ٹیسٹوں کی تحقیقات کا مطالبہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »