پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔کے پی کے کی بات کریں تو آج صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔تاہم چترال، دیر، ایبٹ آباد،چارسدہ، مردان اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیرمیں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورگرم رہا۔ تاہم پاراچنار 07، چکوال 03، میرکھانی02،دیر،مظفر آباد،سرگودھا اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ یوں ہیں کہ لاڑکانہ، جیکب آباد45،سکھر،روہڑی،موہنجوداڑو اورسبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے معاملات طے، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آگئیلندن (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں چارٹر طیارے سے پہنچے گی، اخراجات انگلش بورڈ اٹھائے گا، تاہم کھلاڑیوں کے
مزید پڑھ »
پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے دورے کے لیے حکومت کی اجازت درکارشیڈول کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اگست میں انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔ ایک تجویز میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام میچز بند سٹیڈیم میں شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
'حلیمہ سلطان' کے بعد ارطغرل کے مزید 2 اداکار پاکستان آنے کیلئے تیار - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
ارطغرل غازی کے مزید 2 اداکار پاکستان آنے کے خواہشمنداسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ’اسراء بلجیک‘ کے بعد اب ’ارطغرل غازی‘ کے مزید دو اہم کردار’ دوآن بے‘ (روشان) اور اصلحان خاتون نے بھی بہت جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔
مزید پڑھ »
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ الزامات کو مسترد کر دیادفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف
مزید پڑھ »