پاکستان کا کورونا ویکسین سے متعلق بڑا معاہدہ مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
کراچی: معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہترہے اگر احتیاطی تدابیرا یسے ہی رہیں تو2،3ماہ میں کورونا پر کنٹرول کرلیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین سےمتعلق چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ ہوگیا ہے، ڈریپ کو معاہدے سےمتعلق آگاہ کیا گیا ہے جس کی منظوری کا انتظار ہے جیسےہی منظوری دی جائےگی پاکستان میں کلینکل ٹرائل شروع کر دیاجائے گا، کلینکل ٹرائل کےبعدویکسین کی تیاری شروع کردی جائےگی۔
ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ چین میں ویکسین کے فیزون اور ٹو ہوچکا ہے فیز تھری ہونا باقی ہے جب کہ پاکستان میں ڈریپ کی منظوری کےبعدفیزون شروع ہوگا، پاکستان اورچین میں فیز مکمل ہونےکےبعد6سے8ماہ میں ویکسین میسرہوگی اور امید ہےٹرائل کامیاب رہےتوپاکستان میں6،8ماہ میں ویکسین میسرہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہترہے، حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب جارہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سےکوروناکیسزمیں کمی آرہی ہے، کوروناکےخلاف حکومت کی پالیسی اچھی سمت میں جارہی ہے۔
ڈاکٹرعطاالرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عید پر بےاحتیاطی کی گئی تو کورونا وائرس پھر پھیلےگا، عیدپرہمیں بہت زیادہ احتیاط کرنےکی ضرورت ہے، ماسک کااستعمال تولازمی ہونا چاہیےکوروناسےسب محفوظ رہیں گے اگر احتیاطی تدابیرایسےہی رہیں تو2،3ماہ میں کوروناپرکنٹرول کرلیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صدر پاکستان کا دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہاسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاٹریڈڈپلومیسی اور پاکستانی آم کی شوکیسنگ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا سے مزید 69 افراد کا انتقالپاکستان میں کورونا سے مزید 69 افراد کا انتقال تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
عالمی سطح پر پاکستان کی ایک اور اہم کامیابی، وزیر اعظم کا خوشی کا اظہارپاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف کلائمٹ ایکشن میں کامیاب ہو گیا ہے، پاکستان نے’’کلائمٹ ایکشن‘‘ کا ٹارگٹ ڈیڈ لائن سے 10 سال قبل حاصل کر لیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان کا واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے 15 جولائی سے کھولنے کا فیصلہ
مزید پڑھ »