پاکستان میں کورونا کے 60 ہزار 308 کیسز، 20 ہزار سے زائد صحتیاب - Pakistan - Dawn News

پاکستان خبریں خبریں

ملک میں آج ابھی تک مزید 154 نئے کیسز اور 2 اموات کا اضافہ ہوا، مجموعی اموات 1241 ہوگئیں۔ مزید پڑھیں: DawnNews Pakistan Coronavirus Cases Pandemic

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور آج بھی مزید نئے کیسز اور اموات کے بعد مجموعی طور پر ملک میں کیسز 60 ہزار 308 اور اموات 1241 تک پہنچ گئی ہیں۔ملک میں اس وبا کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ وبا اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر اس وبا کے درجنوں اور سیکڑوں میں کیسز آتے تھے تاہم اب یہ تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور یومیہ ہی ملک میں 3 ہندسوں میں کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اگرچہ 26 فروری 2020 کو اس وبا کے پہلے کیس کے سامنے آتے ہی مختلف پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے سامنے آنے والے معاشی اثرات کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی سے اس میں نرمی کا اعلان کردیا تھا۔ اس نرمی کے ساتھ ہی مختلف شعبوں اور کاروباری مراکز کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی تھی تاہم عام دنوں خاص طور پر عید کے سیزن میں دیکھا گیا کہ ان ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی۔ اسی کو دیکھتے ہوئے عید کے دوسرے روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نہ یہ عندیہ بھی دیا کہ اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو عید بعد لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ دریں اثنا اگر ملک میں ان 3 ماہ کے کیسز کو ایک نظر میں دیکھیں تو 26 فروری سے 31 مارچ تک تقریباً 2 ہزار کیسز اور 26 اموات تھیں، جو اپریل میں بڑھ کر 31 اپریل تک ساڑھے 16 ہزار سے زائد کیسز اور 385 اموات تک پہنچ گئیں۔ تاہم مئی میں اس میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور یکم سے 27 مئی تک 43 ہزار سے زائد کیسز اور 850 سے زیادہ اموات کا اضافہ ہوا۔ آج کو بھی پاکستان میں نئے کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا تاہم صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ گئی۔اسلام آباد میں کورونا وبا کے مزید نئے متاثرین سامنے آگئے جبکہ ایک فرد زندگی کی بازی ہار گیا۔ سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اس عالمی وبا کے مزید 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1879 سے بڑھ کر 2015 ہوگئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایک موت بھی ہوئی جس کے ساتھ ہی وہاں اموات 19 تک جا پہنچیں۔اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں وبا سے مزید 13 لوگ متاثر ہوئے، جس کے بعد وہاں اب تک اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 638 سے بڑھ کر 651 تک پہنچ گئی۔ادھر ملک میں وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں بھی کیسز میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔جس کے بعد وہاں اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 214 سے بڑھ کر 219 ہوگئی جبکہ اموات بھی 4 سے بڑھ کر 5 ہوگئیں۔علاوہ ازیں پاکستان میں جہاں اس وائرس کے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں وہیں اسی تیزی سے صحتیاب لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وائرس سے جلد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اس تیزی سے اضافہ ان مریضوں کے لیے امید کا باعث ہیں جو اس وقت زیرعلاج یا آئیسولیشن میں ہیں۔ اب تک کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مزید ایک ہزار 89 افراد اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔مجموعی صورتحال ملک میں ان تمام کیسز، اموات اور صحتیاب ہونے والوں کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے۔اس وقت سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے اور وہاں کیسز 24 ہزار 206 ہیں، جس کے بعد پنجاب کی تعداد ہے اور وہاں 21 ہزار 118 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔اسلام آباد میں 2015، گلگت بلتستان میں 651 اور آزاد کشمیر میں 219 لوگوں کو یہ وبا اپنا شکار بنا چکی ہے۔.

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور آج بھی مزید نئے کیسز اور اموات کے بعد مجموعی طور پر ملک میں کیسز 60 ہزار 308 اور اموات 1241 تک پہنچ گئی ہیں۔ملک میں اس وبا کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ وبا اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر اس وبا کے درجنوں اور سیکڑوں میں کیسز آتے تھے تاہم اب یہ تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور یومیہ ہی ملک میں 3 ہندسوں میں کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اگرچہ 26 فروری 2020 کو اس وبا کے پہلے کیس کے سامنے آتے ہی مختلف پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے سامنے آنے والے معاشی اثرات کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی سے اس میں نرمی کا اعلان کردیا تھا۔ اس نرمی کے ساتھ ہی مختلف شعبوں اور کاروباری مراکز کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی تھی تاہم عام دنوں خاص طور پر عید کے سیزن میں دیکھا گیا کہ ان ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی۔ اسی کو دیکھتے ہوئے عید کے دوسرے روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نہ یہ عندیہ بھی دیا کہ اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو عید بعد لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ دریں اثنا اگر ملک میں ان 3 ماہ کے کیسز کو ایک نظر میں دیکھیں تو 26 فروری سے 31 مارچ تک تقریباً 2 ہزار کیسز اور 26 اموات تھیں، جو اپریل میں بڑھ کر 31 اپریل تک ساڑھے 16 ہزار سے زائد کیسز اور 385 اموات تک پہنچ گئیں۔ تاہم مئی میں اس میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور یکم سے 27 مئی تک 43 ہزار سے زائد کیسز اور 850 سے زیادہ اموات کا اضافہ ہوا۔ آج کو بھی پاکستان میں نئے کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا تاہم صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ گئی۔اسلام آباد میں کورونا وبا کے مزید نئے متاثرین سامنے آگئے جبکہ ایک فرد زندگی کی بازی ہار گیا۔ سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اس عالمی وبا کے مزید 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1879 سے بڑھ کر 2015 ہوگئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایک موت بھی ہوئی جس کے ساتھ ہی وہاں اموات 19 تک جا پہنچیں۔اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں وبا سے مزید 13 لوگ متاثر ہوئے، جس کے بعد وہاں اب تک اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 638 سے بڑھ کر 651 تک پہنچ گئی۔ادھر ملک میں وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں بھی کیسز میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔جس کے بعد وہاں اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 214 سے بڑھ کر 219 ہوگئی جبکہ اموات بھی 4 سے بڑھ کر 5 ہوگئیں۔علاوہ ازیں پاکستان میں جہاں اس وائرس کے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں وہیں اسی تیزی سے صحتیاب لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وائرس سے جلد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اس تیزی سے اضافہ ان مریضوں کے لیے امید کا باعث ہیں جو اس وقت زیرعلاج یا آئیسولیشن میں ہیں۔ اب تک کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مزید ایک ہزار 89 افراد اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔مجموعی صورتحال ملک میں ان تمام کیسز، اموات اور صحتیاب ہونے والوں کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے۔اس وقت سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے اور وہاں کیسز 24 ہزار 206 ہیں، جس کے بعد پنجاب کی تعداد ہے اور وہاں 21 ہزار 118 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔اسلام آباد میں 2015، گلگت بلتستان میں 651 اور آزاد کشمیر میں 219 لوگوں کو یہ وبا اپنا شکار بنا چکی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Dawn_News /  🏆 17. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News: آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان: 57616 کورونا مریض، 1 ہزار 196 امواتپاکستان: 57616 کورونا مریض، 1 ہزار 196 امواتلاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 57 ہزار سے زائد ہو گئی۔ تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ،متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئیکورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ،متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار705
مزید پڑھ »

کورونا وبا: پاکستان میں 58 ہزار 687 کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد 19 ہزار سے زائد - Pakistan - Dawn Newsکورونا وبا: پاکستان میں 58 ہزار 687 کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد 19 ہزار سے زائد - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

سندھ میں 9 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھسندھ میں 9 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھوزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »

کورونا کا پھیلاؤ تیز، ایک ہی دن میں 36 افراد جاں بحق، 61 ہزار 227 متاثرکورونا کا پھیلاؤ تیز، ایک ہی دن میں 36 افراد جاں بحق، 61 ہزار 227 متاثر
مزید پڑھ »