مزید پڑھیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری کے استعمال کنندگان کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک نے مالی سال 24 کیلئے نظامِ ادائیگی کا دوسرا سہ ماہی جائزہ جاری کر دیا۔ ادائیگی کے ایکو سسٹم میں نمایاں پیش رفت اور ڈجیٹل ادائیگیوں کا منظرنامہ پیش کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانیوں نے ٹرانزیکشنز میں موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری کو ترجیح دی، موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری کے استعمال کنندگان کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی جب کہ الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے رجسٹرڈ ای والٹس کی تعداد 2.7 ملین تک پہنچ گئی۔
برانچ لیس بینکاری سروس پروائیڈرز کی جانب سے67 ملین سے زائد ایم والٹس کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں اور ای ایم آئیز کے ذریعے لین دین میں 15فیصد اضافہ ہوا۔ نوے فیصد سے زائد ریٹیل فنڈٹرانسفر، 73فیصد بلوں کی ادائیگی ڈجیٹل چینلز کے ذریعےکی گئی۔ راست کے ذریعے فنڈز کی منتقلی کی107 ملین مفت ٹرانزیکشنز کی گئیں اور 2 ٹریلین روپے سے زائد تھی۔ آر ٹی جی ایس نے1.5 ملین بڑی مالیت کی ادائیگیاں پراسس کیں اور مالیت 273 ٹریلین روپے تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انڈونیشیا میں بارشوں سے تباہی، درجنوں ہلاکصوبے ویسٹ سماترا میں بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 70 ہزار سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھ »
بعض لوگ سمجھتے ہیں پاکستان میں سب کچھ بیچا اور خریدا جاسکتا ہے، محمود اچکزئیمحمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ الیکشن اچھے ماحول میں ہوئے مجھے ایسے لوگوں نے بھی ووٹ دیا جو پی ٹی آئی کے ممبر نہیں تھے
مزید پڑھ »
گھر بار چھوڑ کر کشتیوں پر ’سست زندگی‘ اپنانے والے لوگ: ’کار میں 10 منٹ کا سفر ہم دو ہفتوں میں طے کرتے ہیں‘برطانیہ میں ہر سال ہزاروں لوگ کشتیوں پر اپنی چھٹیاں گزارتے ہیں اور یہ ’سست‘ طرزِ زندگی لوگوں میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
مزید پڑھ »
ماسکو پر حملہ ہوگا۔۔ امریکہ کی روس کو دھمکی!روسی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکہ اور مغربی ممالک پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے دوران بڑے سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
کھیل کے میدان سے لے کر مجرموں کی کھوج تک: ’کنٹینر پر چڑھ کر چیکنگ کی تو لوگوں نے کہا پہلی بار ایسی لڑکی دیکھی ہے‘ملکۂ نور اور حرا علی اُن خواتین میں سے ہیں جو پاکستان کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ ملکۂ نور پاکستان فٹ بال ٹیم میں ہیں جبکہ حرا کسٹم آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ملکۂ اور حرا کی زندگی کی کہانیاں اُتنی ہی دلچسپ ہیں جتنے ان کے شعبے۔
مزید پڑھ »
یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جوش و خروش سے جارییوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہے ،پریڈگراونڈمیں آویزاں قائداعظم،علامہ اقبال کی تصاویر اور بل بورڈ تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔
مزید پڑھ »