پاکستان کا روور تحقیق کیلئے چینی مشن کیساتھ چاند پر جائےگا

Moon خبریں

پاکستان کا روور تحقیق کیلئے چینی مشن کیساتھ چاند پر جائےگا
Pak China
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 53%

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا روور 2028 میں چاند کے قطب جنوبی کی کھوج کے لیے چینی مشن کاحصہ بنےگا

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ ایک انقلابی مشن میں شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کی لانچنگ 2028 میں متوقع ہے۔

سپارکو کے مطابق یہ تعاون پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ سپارکو کا مقامی طور پر تیار کردہ روور اس مشن میں چاند کی سطح کو دریافت کرنے کے لیے شامل ہوگا۔ سپارکو کا کہنا ہےکہ روور جس کا وزن تقریباً 35 کلوگرام ہے، چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ ہوگا، جو بین الاقوامی قمری تحقیقاتی اسٹیشن منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ یہ روور چاند کےقطب جنوبی پر اترے گا جو کہ اپنی دشوار گزار زمین اور ممکنہ سائنسی دریافتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس مشن کا مقصد چاند کی سطح کا مطالعہ، سائنسی تحقیق کرنا اور مستقبل کے قمری اور سیاروں کی کھوج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنا ہے۔

سپارکو کے مطابق اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات شامل ہوں گے، جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا اور چاند پر انسانوں کی پائیدار موجودگی کے لیے نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش شامل ہے۔ سپارکو کا روور جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا جو کہ اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جو مستقبل کے قمری مشنز کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے مضبوط دو طرفہ تعلقات اور خلائی تحقیق کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے۔یہ پہلا اسپیس کرافٹ بن گیا ہے جس نے چاند کے اس تاریک خصے سے کامیابی سے ٹیک آف کیا۔اس وقت یہ مشن چاند کے مدار میں موجود ہے اور جون کے شروع میں وہ چاند کے تاریک حصے پر لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Pak China

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلانسپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلانsparco announced coordination with chinese moon mission
مزید پڑھ »

حافظ نعیم کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلانحافظ نعیم کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلانفارم 47 پر مسلط حکمرانوں کا آئین، اداروں اور عوام کا حلیہ بگاڑنا مشن ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان
مزید پڑھ »

آرٹیمس تھری مشن میں خلانورد کہاں لینڈ کریں گے؟آرٹیمس تھری مشن میں خلانورد کہاں لینڈ کریں گے؟ناسا نے چاند پر خلانوردوں کے اترنے کے لیے متعدد جگہوں کا انتخاب کر لیا
مزید پڑھ »

ناسا نے مشتری کے چاند کی جانچ کیلئے مشن روانہ کردیاناسا نے مشتری کے چاند کی جانچ کیلئے مشن روانہ کردیایہ مشن 2030 تک مشتری کے گرد مدار میں داخل ہوجائے گا
مزید پڑھ »

اراکین کانگریس کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق خط امریکی صدر کو موصولاراکین کانگریس کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق خط امریکی صدر کو موصولصدر کو اراکین کا خط موصول ہوگیا ہے، ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیا جائےگا: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
مزید پڑھ »

مریخ پر ہونے والا سورج گرہن کیسا دِکھتا ہے؟مریخ پر ہونے والا سورج گرہن کیسا دِکھتا ہے؟مریخ کا چاند ’فوبوس‘ زمین کے چاند سے تقریباً 157 گنا چھوٹا ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 01:39:50