ورلڈ کپ میں کم بیک کرنے کا مشن لیے قومی کرکٹ ٹیم اگلے مقابلے کے لیے احمد آباد سے بنگلورو پہنچ گئی ہے جہاں وہ جمعے کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے احمد آباد میں بھارت سے شکست کے بعد اپنے اگلے میچ کے لیے بنگلورو میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔
قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں بنگلورو پہنچی جہاں ہوٹل پہنچنے پر ٹیم اراکین کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا اور ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو شال اور گلدستوں کے تحائف پیش کیے گئے۔گرین شرٹس جمعہ 20 اکتوبر کو چنا سوامی اسٹیڈیم میں ریکارڈ پانچ بار کی عالمی چیمپئن کینگروز سے مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان نے میگا ایونٹ میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں جس میں سے دو میچ جیت رکھے ہیں جب کہ آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش ہے۔ اس وقت ورلڈ کپ ٹیم رینکنگ کی ٹاپ چار ٹیموں میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور پاکستان بالترتیب پہلی سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شاہین بھارتی ٹیم سے بڑے ٹاکر ے کیلئے سٹیڈیم کی جانب روانہپاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے کیلئے ہوٹل سے سٹیڈیم روانہ ہو گئی۔ورلڈ کپ کے اعصاب شکن مقابلے کیلئےپاکستانی ٹیم تیار ہے، کھلاڑی بھارتی ٹیم سے دو دو ہاتھ کرنے ہوٹل سے سٹیڈیم کی جانب چل پڑے۔ پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کے بعد ٹیم کا بھارتی ٹیم کے مقابلے جائزہ لیا گیا جس کے بعد تبدیلی نہ...
مزید پڑھ »
ٹیم کیلئے کھیلنے والے ہی باہر ہوجاتے ہیں، اظہرعلی بھی بول پڑےآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھ »
شاہین بھارتی ٹیم سے بڑے ٹاکر ے کیلئے سٹیڈیم کی جانب روانہاحمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے کیلئے ہوٹل سے سٹیڈیم روانہ ہو گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق ورلڈ کپ کے اعصاب شکن مقابلے کیلئےپاکستانی ٹیم تیار ہے، کھلاڑی بھارتی ٹیم سے دو دو ہاتھ کرنے ہوٹل سے سٹیڈیم کی جانب چل پڑے۔ پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کے بعد...
مزید پڑھ »