اگر حکومت نے تیزی نہیں دکھائی تو اگلے تین ماہ پاکستان کے لیے کتنے خطرناک ہیں
خطرناک کورونا وائرس، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والا ایک جینیاتی پیغام جو جسم میں داخل ہوکر خلیوں میں تخریب کاری کا باعث بنتا ہے۔ سرِدست اس مرض کا کوئی علاج دستیاب نہیں۔ تادمِ تحریر 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے تو ساڑھے 4 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ہمیں آج ہی سے سیلف آئسولیشن میں چلے جانا چاہیے ورنہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکنا تقریباََ ناممکن ہوجائے گا۔کورونا وائرس اور اس جیسی وبا کو روکنے کے لیے عموماََ 4 جہتوں میں کام کرنا ہوتا ہے وہ بھی ایک ساتھ۔جلد از جلد پتا لگایا جاسکے کہ کون کون بیمار ہے اور کون نہیں اور کتنے لوگ آبادی میں بیمار ہیں۔پیش بینی کورونا وائرس اور اس جیسی وبا کو روکنے کے لیے عموماََ 4 جہتوں میں کام کرنا ہوتا ہے وہ بھی ایک...
باقی ملکوں سے موازنہ کیا جائے تو ہم نے فی 10 لاکھ صرف 24 ٹیسٹ کیے ہیں اس لیے ہمارے پاس کورونا وائرس کے مریضوں کی تعد کم نظر آرہی ہے۔ اس حکومت کو فوری طور پر وینٹی لیٹرز کی ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے جیسے پچھلی حکومتوں کے پاس یلو کیب تھیں۔ ایسے ہی گرین وینٹی لیٹرز بھی ہونے چاہئیں۔ امریکا کے پاس ایک لاکھ 60 ہزار وینٹی لیٹرز ہیں، ہمیں بھی کم از کم ایک لاکھ 11 ہزار چاہئیں تاکہ ہر 2 ہزار بندوں پر ایک وینٹی لیٹر تو ہو۔ کوئی ملک آپ کا دوست ہے، کوئی این جی او آپ کی مدد کرنا چاہتی ہے، سیلانی ٹرسٹ ہو یا ایدھی، آئی ایم ایف ہو یا ورلڈ بینک، بل گیٹس ہو یا ملک ریاض، اقوامِ متحدہ ہو یا پاکستان آرمی، آپ صرف ایک بات کریں کہ وہ آپ کو وینٹی...
اس لیے اس بات کو سمجھنا ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کا ہیلتھ انفرااسٹرکچر کہیں سے بھی اس قابل نہیں ہے کہ وہ اس وبا کا مقابلہ کرسکے۔ ہم اگر ٹیسٹنگ اور وینٹی لیٹرز میں اپنی استعداد کو بڑھا سکیں تو ایک قابلِ ستائش کام ہوگا۔ ایسا کرنے سے آپ ایک تیر سے بہت سے شکار کرلیں گے۔ یہ 10 کروڑ لوگ بیک وقت نادرا سے متصل ہوجائیں گے، ٹیکس نیٹ میں آجائیں گے اور ڈیجیٹل والٹ استعمال کرنے لگیں گے اور شاید آپ کی بات سن کر گھر بیٹھ جائیں۔ اب اس کے بعد جو شخص بغیر کسی مجبوری آپ کو سڑک پر ملے اسے 10 ہزار جرمانہ کردیں۔اب یہ نہ کہنا کہ ایسا کرنے کے لیے آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ہم سالانہ 90 کروڑ ڈالر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور 20 کروڑ ڈالر احساس پروگرام پر خرچ کرتے ہیں۔ ہم نے بجلی کے بل میں ٹیکس لگا کر نیلم جہلم ڈیم بنالیا، ڈیم فنڈ...
ٹیلی کام کمپنیز اگر ایک ماہ کے لیے تمام صارفین کو انٹرنیٹ کی سروس مفت فراہم کریں تو لوگ گھر بیٹھ کر آن لائن کورسز بھی کرسکتے ہیں، اور کمپنیز کی رقم اشتہارات سے باآسانی پوری ہوجائے گی۔ یہ وقت نفع نقصان سوچنے کا نہیں یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔دوسرا اہم کام جو حکومت کو کرنا چاہیے وہ یہ کہ جو ڈاکٹرز اور نرسز اپنے فائنل ائیر میں ہیں انہیں فاسٹ ٹریک پر ڈال کر گریجویٹ کردیں۔ برطانیہ نے ایسا ہی کیا ہے۔ اس طرح آپ کو مزید ڈاکٹرز اور نرسز مل جائیں گے۔ پاکستان میں جو ڈاکٹرز اور...
ہوم آئیسولیشن کے لیے اپنے آپ کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ اپنے ہی گھر میں نظر بند کرلیں۔ نہ کوئی باہر آسکے نہ کوئی جاسکے۔ جتنی جلدی یہ ممکن ہو اتنا ہی اچھا ہے۔ 14 دن، ایک ماہ، 2 ماہ۔ ایسے میں آپ باہر موجود وائرس کو گھر نہیں لائیں گے اور اگر خدانخواستہ خود آپ بیمار ہیں تو آپ اس وائرس کو دوسروں میں منتقل کرنے کا باعث نہیں بنیں گے۔
آئسولیشن کے دنوں کو کارآمد بنائیں۔ کتابیں پڑھیں۔ شعبان کا مہینہ ہے نمازیں پڑھیں۔ قرآن پڑھیں۔ آن لائن کورسز کریں اور تمام خواہشات جو آپ نے وقت کی کمی کے باعث رکھ چھوڑی تھیں اب انہیں پورا کرلیں۔ایک اور ضروری کام یہ ہے کے کسی بھی خبر یا معلومات کو تصدیق کے بغیر آگے فارورڈ نہ کریں. اتنے دنیا میں مریض نہیں جتنے نسخے ہمارے لوگوں نے بنا لیے ہیں.
کورونا کے مریض پر شروع کے 5 دن تک کوئی آثار ظاہر نہیں ہوتے۔ پانچویں روز سے 10ویں دن تک آثار نمایاں ہوتے ہیں پھر 10 سے 14 دن تک ہسبتال اور آئی سی یو۔ اس پورے عمل میں 25 دن لگتے ہیں جس میں اندازہ ہوجاتا ہے کہ مریض کی جان بچ سکتی ہے یا نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس: نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین 1500 سے تجاوز کرگئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین 1500 سے تجاوز کرگئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس : دنیا بھر میں 30 ہزار سے زائد اموات، امریکا متاثرہ ممالک میں سرفہرستواشنگٹن: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مزید 31 ہزار افراد جانب بحق ہوگئے۔ جس کےبعدمرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 880 ہو گئی۔ وبائی مرض کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے
مزید پڑھ »
کورونا: پنجاب میں 557 متاثرین، پاکستان میں کل تعداد 1500 سے بڑھ گئی - BBC Urduپاکستان میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں ان کی مجموعی تعداد 1508 ہو گئی ہے جبکہ 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔
مزید پڑھ »