پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ میچ: ’بیز بال‘ کا ڈھلتا جادو اور شان مسعود کی آخری مہلت، سمیع چوہدری کی تحریر

پاکستان خبریں خبریں

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ میچ: ’بیز بال‘ کا ڈھلتا جادو اور شان مسعود کی آخری مہلت، سمیع چوہدری کی تحریر
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 59%

انگلش کرکٹ اگرچہ فی الوقت اپنی بلند ترین سطح پر نہیں مگر اعتماد سے محروم اور اتفاق کو ترستی شان مسعود کی ٹیم اس کے لیے بہترین ہدف ہو سکتی ہے کہ اس کے خلاف اپنی بے خطر اپروچ برت کر وہ مزید ثمرات بٹور سکے۔

برینڈن میکلم نے جب انگلش ٹیسٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ سنبھالی، تب جو روٹ کی ٹیم انگلش ٹیسٹ تاریخ کے پست ترین اعداد و شمار کما چکی تھی اور اسے کسی جنونی انقلاب کی ضرورت تھی جو اس کا قبلہ درست کر سکے۔

دو دہائیوں سے انگلش بولنگ اٹیک کے سرخیل رہنے والے جیمز اینڈرسن ریٹائر ہو چکے ہیں۔ اس انقلاب کے علمبردار بین سٹوکس اپنی انجریز سے الجھ رہے ہیں اور اینڈرسن کے بعد پچھلے دورۂ پاکستان پر موثر رہنے والے اولی رابنسن بھی دستیاب نہیں۔ تین سال سے کوئی ایک ہوم ٹیسٹ نہ جیت پانا اگر باعثِ فکر ہے تو پچھلے مہینے بنگلہ دیش سے کلین سویپ کہیں زیادہ باعثِ ندامت ہے۔ اگرچہ شان مسعود کو قیادت تھما کر پاکستان اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی احیا چاہتا ہے مگر ابھی تک ان کی قیادت میں کھیلے گئے پانچوں میچز کے نتائج بجائے خود خطرے کی گھنٹی ہیں۔

ملتان کی پچ میں سیمرز کے لیے اگر ابتداً کچھ میسر نہ بھی ہو، آخری ڈھائی دن دلچسپی کا خاصا سامان ہو گا کہ جہاں دھوپ سے شکستہ ہوتی پچ پر پرانی گیند کے ہمراہ ریورس سوئنگ کا جلوہ اٹھے گا اور سیمرز اپنی کہی کہیں گے۔ شان مسعود اگرچہ انٹرنیشنل سطح پر نوآموز کپتان ہیں مگر کاؤنٹی سرکٹ میں قیادت کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔ گو، بطور قائد، وہ کھیل کی حرکیات کے ادراک میں کوئی کمی نہیں دکھاتے لیکن بسا اوقات اپنے حریف کیمپ کی سٹریٹیجی سے ایک قدم پیچھے رہ جاتے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکاپاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکاپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا
مزید پڑھ »

انگلش کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوکانگلش کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوکانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا
مزید پڑھ »

مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائدمخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائدکھلاڑی پر آٹھ میچ کی پابندی اور 15 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے
مزید پڑھ »

اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کو مشکل چیلنج قرار دے دیااسٹیورٹ براڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کو مشکل چیلنج قرار دے دیاانگلینڈ کا جارحانہ انداز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کام کرے گا: اسٹیورٹ براڈ
مزید پڑھ »

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلانانگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلانانگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھ »

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ: انگلش فاسٹ بولر ووکس کو امپائرز نے اچانک اسپن بولنگ کرنے کو کیوں کہا؟سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ: انگلش فاسٹ بولر ووکس کو امپائرز نے اچانک اسپن بولنگ کرنے کو کیوں کہا؟انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ اوول کے میدان پر جاری ہے جہاں 2 دن کا کھیل مکمل ہوگیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-27 06:40:45