پاکستان میں سوشل میڈیا کی بندش کے باوجود مظاہرے کیوں نہ تھم سکے؟ - BBC News اردو

پاکستان خبریں خبریں

پاکستان میں سوشل میڈیا کی بندش کے باوجود مظاہرے کیوں نہ تھم سکے؟ - BBC News اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 59%

سوشل میڈیا تک رسائی محدود ہونے کے باوجود نیم فوجی دستوں کے ہاتھوں عمران خان کی گرفتاری، آنسو گیس کے دھوئیں اور پتھراؤ کے مناظر سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر گردش کرتے رہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں وی پی این سروسز کی مانگ میں 1300 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان میں عمران خان کے حامیوں اور ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان لڑائی دو محاذوں پر جاری رہی: سڑکوں اور سوشل میڈیا پر۔ اور ایک میدان جنگ میں سابق وزیر اعظم کا پلڑا بھاری رہا۔

سنگاپور کے کاتھک ناچیاپن کہتے ہیں کہ ’حکومتوں کے پاس ایک ہتھوڑا ہوتا ہے اور انٹرنیٹ کو ایک کیل طرح سمجھنا آسان ہوتا ہے۔‘پاکستان میں اس بندش کا اثر اس لیے بھی زیادہ ہوا کیوں کہ یہاں ’اصلی خبر‘ سننے کے لیے انٹرنیٹ پر ہی بھروسہ کیا جاتا ہے۔ تو جب عمران خان کی گرفتاری جیسی بریکنگ خبر کا معاملہ ہو تو لوگ آن لائن جاتے ہیں، نامور صحافیوں اور یو ٹیوب چینل کا سہارا لیتے ہیں یا پھر سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہیں۔

نگہت داد کا کہنا ہے کہ لوگ جس طرح کی بھی معلومات حاصل کر رہے ہوں، ان کی آن لائن موجودگی کو محدود کرنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عمران خان نے اپنی سیاسی واپسی کے سفر میں اپنی حکومت کے خاتمے کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور ان کی ریلیوں میں ہزاروں افراد شامل ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’اس بار بندش کے مختلف طریقے وسیع پیمانے پر استعمال کیے گئے، موبائل نیٹ ورک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم دونوں کو نشانہ بنایا گیا، جو بیانیے پر قابو پانے کی واضح کوشش لگتی ہے۔‘نیٹ بلاکس کے مطابق جن علاقوں میں موبائل نیٹ ورک متاثر ہوا ان کی اکثریت پنجاب میں تھی جو پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے اور اس وقت عمران خان کا مضبوط گڑھ بن رہا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-03-10 15:48:26