مزید جانیے:
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں نے عید الاضحیٰ منائی جبکہ کشمیری مقبوضہ خطے میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے عید کی نماز بھی ادا نہیں کرسکے ۔
پاکستان کے بارے میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو سفارتی مفاد کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے بالخصوص ایسے حالات میں جب دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں جنہیں پاکستان نے متعلقہ فورمز پر پیش کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سویڈن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ماضی میں بھی سویڈن میں قابل مذمت واقعات ہوچکے ہیں، پاکستان نے سویڈن حکام کو تحفظات سے آگاہ کیا، پاکستان نے اسلام آباد میں موجود سویڈش ناظم الامور کو طلب کیا، سویڈش حکام تک قرآن مجید کی بے حرمتی پر احتجاج پہنچایا گیا۔