نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے۔ نیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کی صورت میں آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، ضلعی سطح پر آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلینس ڈے پاکستان اور آزاد
جموں و کشمیر کے عوام کے اس ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے جنہوں نے ہولناک اور تکلیف دہ آفت کا ہمت سے مقابلہ کیا، یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں آفات کے خطرات موجودہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آفات اور
موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین خطرات کے تناظرمیں حکومت آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کی صلاحیتوں میں اضافہ، اس حوالے سے مطلوبہ قانون سازی، خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پر مبنی گورننس کو فروغ دینے، موسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور سب سے بڑھ کر موافقت میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو جبری رخصت کیا جائیگا :مرتضیٰ سولنگینگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگ نے کہا کہ 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو جبری رخصت کیا جائے گا۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے، افغان شہریوں کی تین کیٹیگریز پاکستان میں موجود ہیں، ایک کیٹیگری 1978ء سے یہاں مقیم افغان شہریوں کی ہے جن کے پاس پی او آر کارڈز موجود ہیں۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ دوسری کیٹیگری 2016ء کے افغان شہریوں کی ہے جن کے افغان سٹیزن کارڈز بنائے گئے تھے، 2016ء میں رج
مزید پڑھ »
پنجاب کی نگران حکومت نے رواں سال ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیالاہور(آئی این پی)نگران پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں ہی ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہر میں 900 کلومیٹر طویل مرکزی اور رہائشی علاقوں کی شاہراہوں کو مرمت کی ضرورت درکار ہے، نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اکتوبر 2023 تک کا بجٹ پیش کیا گیا تھا، اب نگران پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایل ڈی اے کی آئندہ بجٹ میں سڑکوں کی مرمت و بحالی کیلئے 7 ہزار ملین روپے مختص کرنے کی استدعا کی گئی ہے، رائیونڈ روڈ، فیروزپور روڈ سمیت 114 سڑکوں کی مرمت کا پلان بنایا
مزید پڑھ »
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی تین کیٹیگریز لیکن کون کونسی ہیں ...اسلام آباد(آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے، افغان شہریوں کی تین کیٹیگریز پاکستان میں موجود ہیں، ایک کیٹیگری 1978ءسے یہاں مقیم افغان شہریوں کی ہے جن کے پاس پی او آر کارڈز موجود ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری کیٹیگری 2016 کے افغان شہریوں کی ہے جن کے افغان سٹیزن کارڈز بنائے گئے تھے،2016 میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کی تصدیق اس وقت کی افغان حکومت
مزید پڑھ »